• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے: پی ٹی آئی

شائع July 1, 2014
فوٹوآئی این پی—۔
فوٹوآئی این پی—۔

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ اتوار اور رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ساٹھ سے سو فیصد تک اضافے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کے جھوٹے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

پیر کو پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اورعام آدمی پھلوں، سبزیوں، دہی اور آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث ڈھنگ سے افطار اور سحر کرنے سے قاصر ہے۔

اعچازچوہدری نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی بھی قیمتوں کا تعین کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جبکہ وزیر خوراک بلال یاسین اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے صرف ہیلی کاپٹروں میں بیٹھ کر بازاروں کا دورہ کیا اور محض چند دکانوں پر جاکر فوٹو شوٹس پر کئی ملین روپے خرچ کر ڈالے، حالانکہ ان کا اصل کام قیمتوں کی نگرانی تھا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان المبارک میں ادویات کی قیمتوں میں بھی تیس سے اسّی فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ اس ماہ میں لوگ نظامِ انہضام کی بیماریوں میں بھی بہت زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔

یاسمین راشد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان ادویات کی قیمیتوں میں کمی کرکے عام آدمی کو ان تک رسائی فراہم کی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وعدے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024