Shrine of Bari Imam
شائع July 10, 2014 اپ ڈیٹ July 11, 2014

'سیّد شاہ عبدالطیف: 'خشکی کے امام


پاکستان میں تصوف سے وابستہ ممتاز شخصیت بری امام کا مزار اسلام آباد میں مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے۔

بری امام کا اصل نام سید شاہ عبدالطیف کاظمی تھا اور ان کی ولادت 1617 میں پنجاب کے علاقے جہلم میں ہوئی تھی۔

بری امام نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور اس کے بعد ایران، عراق اور مکہ و مدینہ کا سفر کیا، اپنے طویل سفر کے بعد انہوں نے نور پور شاہاں میں رہائش اختیار کی جہاں عوام کو امن محبت اور خدا کی وحدانیت کا سبق دیا۔

اس وقت یہ علاقہ خطرناک مجرموں اور ڈاکوؤں کا گڑھ تھا۔ رفتہ رفتہ لوگ ان کے پاس آتے گئے اور ان کے دل بدلنے لگے، انہیں بری امام لقب ملا جس کا مطلب ہے خشکی کا امام۔

سن 1705 میں بری امام اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور پہلے پہل مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے آپ کا مزار تعمیر کرایا جس میں وقت کے ساتھ ساتھ تعمیر اور تبدیلیاں ہوتی رہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

راضیہ سید Jul 11, 2014 09:54am
کسی بھی علاقے کی خوبصورتی اور دلکشی میں روحانیت کا جو ایک عنصر نمایاں ہو جاتا ہے وہ وہاں بزرگان دین کے مزارات اور کرامات کے باعث ہی ہوتا ہے ، اسلام آباد کا ذکر ہو اور بری سرکار کا ذکر نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے ؟ درحقیقت قائد اعطم یونیورسٹی کے راستے سے آگے آنے والے اس مرد قلند رکے مزار نے اسلام آباد کی روحانی دلکشی میں اضافہ کر دیا ہے، بری سرکار کے آنے سے پہلے اس علاقے میں بہت سے چور اور ڈاکو رہا کرتے تھے اور اسے چور پور کہا جاتا تھا یہ شروع میں ایک گائوں تھا بعد میں یہاں بستیاں بسائی گئیں اور باقاعدہ اب تو مزار کے قریب تک گاڑیاں چلتی ہیں ، تو جناب بات ہو رہی تھی کہ بری سرکار کے آنے سے انکی تبلیغ اسلام سے یہ علاقہ نور پور شاہاں کہالانے لگا ، مزار کی توسیع اور تعمیر و مرمت ہر دور میں ہوئی ہے ایک روایت کے مطابق یہ بھی کہا جا تا ہے کہ بری سرکار کے روضے کے باہر ایک اور مزار ہے جنہیں شاہ حسین کا مزار کہا جاتا ہے یہ باوا سرکار کے نائب تھے یا ان کے متتعقد ان کا تعلق کسی شاہانہ خاندان سے تھا اور سرکار بری نے یہ وصیت کی کہ جو بھی میرے مزار پر آئے مجھ سے پہلے شاہ حسین سرکار کے مزار پر آجائے اور واپسی پر بھی ان کے مزار پر سلام کرے ، ان کے خاندان سے پشاور سے میلہ کے موقع پر ڈالی اور چڑھائوے آتے ہیں ، بری سرکار کے ماننے والوں میں اہل سنت کی کثیر تعداد شامل ہے اور یہں بہت خوبصورت میلہ بھی لگتا ہے جہان پاکستان بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں ، بچوں کے کھلونے ، دستکاریاں ، کھانے پینے کی اشیا جن میں خصوصا قتلمہ ، حلوہ پوری ، پوڑے اور انواع و اقسام کی چیزیں موجود ہوتی ہیں یہ میلہ ایک ہفتہ جاری رہتا ہے
syed irfan haider Jul 11, 2014 12:58pm
Syed shah Abdul Latif Kazmi was born in chakwal"s village"KARSAL".pls correct this information,,,,,,,,,,,,,,