• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لاہور: تاوان کی ادائیگی کے باوجود 10سالہ مغوی بچہ قتل

شائع July 19, 2014
پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر بچے کے اہلخانہ نے احتجاج کیا۔۔۔فوٹو۔ای ایف پی
پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر بچے کے اہلخانہ نے احتجاج کیا۔۔۔فوٹو۔ای ایف پی

لاہور: پنجاب کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں اغوا کاروں نے لاکھوں روپے تاوان لینے کے باوجود بھی 10سال کے مغوی بچے کو قتل کردیا۔

لاہور کے فیکٹری ایریا کے رہائشی 10سالہ معیز کو ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

معیز کی رہائی کے لیے اغوا کاروں کی جانب سے 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا، ورثاء نے تاوان کی رقم بھی ادا کردی تھی تاہم اغوا کاروں نے بچے کو رہا نہیں کیا۔

بچے کی عدم بازیابی پر بعد ازاں پولیس نے چھان بین شروع کرکے فیکٹری ایریا کی رہائشی ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے بچے کے اغوا کو تسلیم کیا، تینوں ہی ملزمان 10سالہ معیز کے محلے دار تھے۔

تفتیش کے دوران ہی اغوا کاروں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کو قتل کردیا ہے۔

دوسری جانب مغوی بچے کے اہل خانہ احتجاج کے لیے والٹن روڈ پر نکل آئے، دو گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا، احتجاج کے دوران ورثاء نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

معیز کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

بعد ازاں ایس پی کینٹ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو 24گھنٹے میں ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی کی یقین دہانی کرائی،جس پر مغوی بچے کے اہل خانہ نے احتجاج ختم کیا اور منتشر ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024