• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

پانچ سال میں 597ہندوستانی فوجیوں کی خودکشی

شائع July 22, 2014
فوٹو ۔ ۔ ۔ اے ایف پی
فوٹو ۔ ۔ ۔ اے ایف پی

دہلی: ہندوستان کی فوج کے 597 افسران اور اہلکاروں نے گذشتہ پانچ سال میں خو دکشی کی جبکہ 2215 فوجیوں نے ریٹائرمنٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایوان بالا( راجیو سبھا) میں ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع ارون جیٹلے کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے 2013 کے دوران پانچ سال میں 597 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی، خودکشی کرنے والوں میں آرمی کے 498 اہلکار، ائر فورس کے 83 اور بحریہ کے 16 اہلکار شامل ہیں۔

ارون جیٹلے کا تحریری جواب میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خودکشیاں 2010 میں 116 ہوئی تھیں جبکہ 2013 میں 86اہلکاروں نے خود کشی کی تھی جو کہ گزشتہ 5 سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج سے وقت سے قبل ریٹائرمنٹ کے لیے 2215 اہلکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے 1349 اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ مل سکی۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے باعث فوجی اہلکاروں کو بغیر کسی ذہنی دبائو کے اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں آسانی ہو سکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے بتایا کہ گذشتہ تین سال میں ائر فورس کے 19 طیارے حادثات میں تباہ ہوئے جبکہ ان حادثات میں پانچ ائر فورس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

hamza Jul 23, 2014 11:37pm
what are the reasons?

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024