ایم کیو ایم نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے قومی حکومت کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے قومی حکومت کے قیام سے متعلق تجویز سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کی تجویز کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کا کہنا ہے کہ بادشاہت کا تصور دینے والی کوئی بھی حکومت جمہوری نہیں کہلائی جاسکتی۔