• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کپتان کے شادی کے اعلان پر جمائما پریشان

شائع October 3, 2014
عمران خان اور جمائما خان — رائٹرز فوٹو
عمران خان اور جمائما خان — رائٹرز فوٹو

پاکستان کے سابق کرکٹر اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دوسری شادی کا اعلان شاید جمائما خان کو بُرا لگ گیا کہتی ہیں کہ اگر کپتان نے شادی کی تو اپنے نام کے آگے سے خان لکھنا چھوڑ دیں گی۔

تبدیلی کے خواہاں عمران خان نے جب سے اپنی زندگی تبدیل کرنے کی ٹھانی ہے اس وقت سے لاکھوں خواتین کے دل دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔

کپتان اور چاہنے والوں کا یہ انداز ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

برطانوی اخبار 'ڈیلی میل' کے مطابق لندن کے معروف سرمایہ دار آنجہانی سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما خان نے عمران خان سے طلاق کے 10 برس بعد بالآخر ہچکچاتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ عمران خان کا دیا ہوا نام شاید اب مزید ان کی پہچان نہ رہے۔

چالیس سالہ جمائما خان نے کہا کہ ان کے سابق شوہر عمران خان نے حال ہی میں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ان کے بقول اس اعلان نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ وقت آگیا ہے کہ مجھے اپنا نام جمائما خان سے تبدیل کر کے ایک بار پھر سے جمائما گولڈ اسمتھ بن جانا چاہیے۔

ان کے مطابق 'میرے والد کا آخری نام گولڈ اسمتھ میں شادی سے پہلے 21 برس تک استعمال کرتی رہی ہوں، مجھے اپنا نام جمائما خان بھی بہت پسند ہے کیونکہ یہ نام میری دوہری شناخت کی نمائندگی کرتا ہے'۔

اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان پاکستانی سیاست میں زور شور سے حصہ لے رہے ہیں، جمائما کو یہ نام عمران خان سے ملا ہے جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور طلاق کے بعد سے اکیلے ہیں۔

جمائما اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے درمیان گہری دوستی تھی، یہی وجہ ہے کہ شہزادی ڈیانا ان سے ملنے لاہور بھی آئی تھیں۔

اکیس سالہ برطانوی شہری جمائما اور پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر عمران خان 1995 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ ایک محبت کی شادی تھی جس میں لڑکی کا تعلق یہودی گھرانے سے تھا، لیکن عمران خان سے شادی سے چند ماہ پہلے جمائما نے اسلام قبول کرلیا تھا۔

جمائما نے مزید کہا کہ میرے دونوں بیٹے سیلمان خان اور قاسم خان اس نام کے ساتھ گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، لیکن اب جبکہ وہ بڑے ہوگئے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ میرے نام کی تبدیلی انھیں زیادہ متاثر کرے گی۔

بشکریہ ڈیلی میل

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024