ہارٹ فیلیئر سے بچاﺅ کا آسان نسخہ
دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک دل کی دھڑکن اچانک تھم جانا یا ہارٹ فیل سے بچنا بہت آسان اور آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ 2 میل تک تیز چہل قدمی اور ہفتہ بھر کچھ دیر ورزش حرکت قلب کے اچانک تھم جانے کا خطرہ کم کردیتا ہے۔
تحقیق کے بقول جو بالغ افراد تیز چہل قدمی کے عادی، فارغ وقت میں کسی جسمانی سرگرمی میں مصروف، اپنی غذا کا خیال، تمباکو نوشی اور موٹاپے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں ان میں دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
محققین نے 4500 بالغ افراد کی غذا، چلنے پھرنے کی عادات، فارغ اوقات کے مشاغل، ورزش، تمباکو نوشی کے استعمال، وزن، قدوقامت، کمر کی پیمائش اور دل کی صحت کا دو دہائیوں تک جائزہ لیا۔
محققین کو معلوم ہوا کہ جو افراد 2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چہل قدمی کے عادی ہو ان میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
اسی طرح اپنے فارغ اوقات میں جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے ہر ہفتہ 845 کیلوریز کو جلانا، تمباکو نوشی سے گریز اور موٹاپے سے بچنا بھی اس خطرے کو کم کرتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر لیانا ڈیل گوببو کے مطابق یہ جاننا حوصلہ افزاءہے کہ طرز زندگی میں عام تبدیلیاں ہارٹ فیل کا خطرہ اس حد تک کم کردیتا ہے۔
ہارٹ فیل ایسی کیفیت ہوتی ہے جس دوران دل خون کو پمپ کرنا بند کردیتا ہے اور جسمانی پٹھے کمزور ہونے یا اکڑنے لگتے ہیں جس کے نتیجے موت کا خظرہ ہوتا ہے۔