• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
شائع November 19, 2015 اپ ڈیٹ January 22, 2016

بینائی کو تحفظ دینے والے 14 بہترین طریقے


آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے ہی چشمہ لگ جاتا ہے ۔

تاہم اگر آپ کوشش کریں تو اپنی آنکھوں کو قبل از وقت یا عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتے ہیں اور چشمے لگانے سے بچ سکتے ہیں۔

یہاں کچھ ایسے ہی نکات دیئے گئے ہیں جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند اور بینائی کو مضبوط رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ہفتہ میں دو بار مچھلی کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو آنکھوں کو ڈرائی آئی نامی مرض کے خطرے سے بچانے میں مددگار جز ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو مچھلی نہیں پسند تو مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا بھی استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرکے یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ہمشہ گوگلز کا استعمال کریں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جب بھی تیراکی یا لکڑی کا کوئی کام کریں تو گوگلز کو ضرور آنکھوں پر چڑھائے۔ تیراکی کے لیے آنکھوں کے گوگلز آپ کی آنکھوں کو کلورین سے بچاتا ہے جبکہ لکڑی کے کام کے دوران یہ ذرات کو آنکھوں میں جانے نہیں دیتا جو قرنیے میں خراش کا باعث بن سکتے ہیں۔

خشک ہوا سے گریز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گاڑی میں اے سی کی ہوا کا رخ آنکھوں کی بجائے پیروں کی جانب رکھنے کی عادت ڈالیں۔ خشک ائیر کنڈیشنڈ ہوا کسی اسفنج کی طرح آنکھوں سے نمی کو چوس لیتی ہے، تو کوشش کریں کہ گاڑی کے اے سی سے خارج ہونے والی ہوا کا رخ آپ کے چہرے کی جانب نہ ہو۔ آنکھوں میں بہت زیادہ خشکی قرنیے میں خراشوں اور اندھے پن تک کا باعث سکتی ہے۔

سرخ پیاز کا انتخاب

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کھانے کے لیے سرخ پیاز کا استعمال کریں۔ دیگر اقسام کے مقابلے میں اس پیاز میں ہلوطین نامی ایک اینٹی آکسائیڈنٹ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو آنکھوں کو موتیے جیسے مرض سے تحفظ دیتا ہے۔

تحفظ کو اپنائیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جب بھی گھر سے نکلیں تو سن گلاسز کو پہن لیں۔ اس سے نہ صرف سورج سے خارج ہونے والی سخت شعاعوں کو بلاک کرنے میں مدد ملے گی بلکہ آنکھوں کو ہوا چلنے سے خشک ہونے کے اثرات سے بھی تحفظ ملے گا۔

شکرقندی کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

وٹامن اے سے بھرپور شکرقندی کو اس کے سیزن میں اکثر استعمال کریں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور بینائی کو دھندلانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

صاف رکھیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

خواتین رات کو آنکھوں سے میک اپ کو لازمی ہٹائیں جبکہ لینس لگانے والے مرد و خواتین بھی اسے رات کو نکال کر سونے کی عادت بنائیں۔ میک اپ کے چھوٹے ٹکڑے آنکھ میں جانے سے قرنیے میں خارش یا تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ لینس کو لگا کر سونے سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تولیہ الگ کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہر بار اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے نیا یا کم از کم اپنا تولیہ استعمال کریں۔ تولیے کا مشترکہ استعمال آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ اگر کوئی اس کا شکار ہو تو یقینی ہوجاتا ہے۔

ہفتے میں دو بار پالک کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پالک کو مختلف طریقوں سے بناکر کھایا جاسکتا ہے اور یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اس کا استعمال معمول بنالینے کو یقینی بنائیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

وقفہ لیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جب آپ کمپیوٹر پر کام یا کتاب کا مطالعہ کررہے ہو تو ہر آدھے گھنٹے بعد کا الارم لگالیں۔ اس کو یاد دہانی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے کام یا کتاب سے نظریں ہٹا کر کسی دور واقع جگہ کو تیس سیکنڈ تک دیکھیں۔ اس طریقے سے آپ کو آنکھوں کی تھکاوٹ اور اس پر پڑنے والے بوجھ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

بلڈ پریشر پر نظر رکھیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اپنے بلڈ پریشر کا معائنہ ہر ماہ کریں۔ اگر آپ چاہے تو بازاروں میں عام ملنے والے مانیٹر سے یہ کام گھر پر کرسکتے ہیں۔ اگر ہائی بلڈ پریشر کے بارے میں علم نہ ہوسکے تو اس سے آنکھوں کی رگوں کو نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

سر پر ہیٹ کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سن گلاسز کے ساتھ ایک بڑے ہیٹ یا ٹوپی کو بھی پہننے کی عادت ڈالیں۔ ہیٹ یا ٹوپی سورج کی نقصان دہ الٹر وائلٹ شعاعوں 50 فیصد اثرات سے تحفظ دیتا ہے اور آنکھوں میں چشمے کے اوپر یا نیچے سے ان شعاعوں کے پہنچنے کا امکان کم ترین ہوجاتا ہے۔

دماغ کو تحریک دینا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چینبلی یا پودینے کے تیل کو اپنے ہاتھ پر مل کر سونگھے۔ طبی محققین کا کہنا ہے کہ چینبلی کا تیل دماغ کے اندر ان لہروں کو بڑھاتا ہے جو ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ خوشبوئیں دماغ کے پیچیدہ نظام کو تحریک دیتی ہیں اور آنکھوں تک اس کے اثرات جاتے ہیں جس کی مدد سے آپ مدھم روشنی میں زیادہ آسانی سے دیکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

چہل قدمی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہفتے میں کم از کم چار بار چہل قدمی کو عادت بنالیں۔ مختلف طبی شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش کو معمول بنالینے سے موتیے کے شکار افراد میں گوشہ چشم کے اندر دباﺅ کو کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موتیے کے مریض اگر ہفتے میں چار بار 40 منٹ تک تیز چہل قدمی کریں تو آنکھوں کے اندر دباﺅ میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے جس سے مرض کے لیے ادویات کے استعمال کی بھی زیادہ ضرورت نہیں رہے گی۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (19) بند ہیں

sher hameed chitrali Nov 21, 2015 09:24am
jazakalllah
samo Shamshad Nov 21, 2015 11:36pm
Amazing
noor muhammad Nov 22, 2015 07:42am
tamam behtreen or mufeed maloomat hai
noor muhammad Nov 22, 2015 07:42am
tamam behtreen or mufeed maloomat hai
noor muhammad Nov 22, 2015 07:42am
tamam behtreen or mufeed maloomat hai
noor Nov 22, 2015 07:46am
mufeed maloomat
Abdul Hakeem Pirkani Nov 22, 2015 08:20am
Great!
Muhammad Zubair Nov 22, 2015 10:43pm
Thank you sooo much for this information
Muhammad Zubair Nov 22, 2015 10:44pm
great info
Biya Nov 23, 2015 07:36am
Waoooo great
Biya Nov 23, 2015 07:36am
Wooo great
MUHAMMAD WASEEM ABBAS Nov 23, 2015 09:47am
Nabi akram PBHU k mutabik 3 chezon sy Benai teez hoti hy 1) Tilawat e QURAN PAK 2) Greenry dekhny sy 3) nadi ka shafaf pani ko dekhny sy
Nasar Dec 22, 2015 02:04pm
Thank for information
shahid sarwar Dec 23, 2015 01:27pm
Thank you very much for disseminate some .
hakeem masood Jan 22, 2016 11:12pm
Ezellent
mustafa Jan 24, 2016 08:45pm
good news,we need such news......health is important for all
Your Name Jan 24, 2016 10:29pm
very good helpful..,
Jan 25, 2016 07:51am
بهت اچهی معلومات دی.انشاءالله اس پر بهت جلد شروع کرینگے.شکریہ...
Mohammad Asif Jan 25, 2016 03:01pm
Thanks Down News. Very very thanks for information.