ہر دور کی 15 مہنگی ترین فلمیں
گزشتہ دنوں بیٹ مین ورسز سپرمین : ڈان آف جسٹس ریلیز ہوئی جسے ہر دور کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے جس کی تیاری پر مارکیٹنگ کے اخراجات ملا کر 410 ملین ڈالرز خرچ کیے گئے۔
تاہم اسے بنانے والے اسٹوڈیو وارنر برادرز نے چپ سادھ رکھی ہے اس لیے ابھی باضابطہ طور پر اسے مہنگی ترین فلم قرار نہیں دیا جاسکتا۔
یہاں آئی ایم بی ڈی بی اور باکس آفس موجو کے اعداد و شمار کی مدد سے سب سے مہنگی فلموں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں کرنسی کی قدر کو مدنظر رکھ تبدیلی کی گئی ہے۔
ایوینجر : ایج آف الٹرون (2015)
اس فلم کا اصل بجٹ ڈھائی سو ملین ڈالرز تھا تاہم کرنسی کی قدر کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد 251 ملین ڈالرز ہوگیا جبکہ اس نے 1.4 ارب ڈالرز کمائے۔
دی کرانیکل آف نارینہ : پرنس کیسپین (2008)
اس فلم کا اصل بجٹ 225 ملین ڈالرز تھا تاہم ایڈجسٹ ہونے کے بعد یہ 253.9 ملین ڈالرز ہوگیا جبکہ 419 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔
ٹرمینیٹر تھری : رائز آف مشین (2003)
اس فلم کو بنانے کے لیے 200 ملین ڈالرز خرچ کیے گئے تاہم افراط زر کو دیکھتے ہوئے موجودہ عہد میں اس کی لاگت 257.6 ملین ڈالرز بنتی ہے جبکہ یہ 433.4 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔
جان کارٹر (2012)
ڈزنی کی یہ ناکام ترین فلم ڈھائی سو ملین ڈالرز سے بنی جو کہ اب 259 ملین ڈالرز کے برابر ہیں اور اس کی آمدنی محض 284.1 ملین ڈالرز تھی۔
دی ڈارک نائٹ رائزز (2012)
اس فلم کا جادو تو آج تک لوگوں پر طاری ہے جس کا بجٹ ڈھائی سو ملین ڈالرز تھا جو اب 259 ملین ڈالرز کے برابر ہے جبکہ اس نے 1.08 ارب ڈالرز کمائے۔
دی ہوبٹ (2012)
2012 کی ہی اس اس فلم کا بجٹ بھی ڈھائی سو ملین ڈالرز تھا یعنی 259 ملین ڈالرز کے برابر اور اس نے 1.02 ارب ڈالرز کمائے۔
اواتار (2009)
اس کا حقیقی بجٹ 237 ملین ڈالرز جبکہ افراط زر کو مدنظر رکھ کر 261 ملین ڈالرز بنتا ہے جبکہ باکس آفس پر 2.8 ارب ڈالرز بٹورنے میں کامیاب رہی۔
پائریٹس آف کیرئیبین : ڈیڈ مین چیسٹ (2006)
اس فلم کا بجٹ 225 ملین ڈالرز تھا جو کہ 2016 میں دیکھا جائے تو 265.2 ملین ڈالرز کے برابر ہے جبکہ یہ ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے والی فلم بھی ہے۔
واٹر ورلڈ (1995)
اس کا حقیقی بجٹ تو 175 ملین ڈالرز ہے مگر کرنسی کی قدر میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس 271 ملین ڈالرز کا خرچہ ہوا اس کے مقابلے میں اس کی آمدنی صرف 264.2 ملین ڈالرز تھی۔
ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس (2009)
ڈھائی سو ملین ڈالرز سے بننے والی اس فلم کا بجٹ موجودہ عہد کے مطابق 275.5 ملین ڈالرز کے برابر ہے جبکہ باکس آفس پر یہ 934.4 ملین ڈالرز کے ساتھ کامیاب رہی۔
ٹینگلڈ (2010)
اینیمیٹڈ ہونے کے باوجود اس فلم کا اصل بجٹ 260 ملین ڈالرز یا موجودہ عہد کے 281.3 ملین ڈالرز کے برابر تھا جبکہ آمدنی 590.7 ملین ڈالرز رہی۔
اسپائیڈر مین 3 (2007)
اس فلم کا اصل بجٹ 258 جبکہ ردوبدل کے بعد 291 ملین ڈالرز بنتا ہے جبکہ 890.9 ملین ڈالرز کی کمائی اسے کامیاب ثابت کرتے ہیں۔
ٹائیٹنک (1997)
اپنے دور میں اس فلم پر ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے 200 ملین ڈالرز خرچ کیے اور اگر وہ اب اسے بنائیں تو یہ 294.4 ملین ڈالرز کے برابر ہوںگے جبکہ اس کی آمدنی بھی 2.2 ارب ڈالرز تھی۔
قلوپطرہ (1963)
اس فلم کا اصل بجٹ تو 44 ملین ڈالرز تھا مگر افراط زر کا اطلاق کیا جائے تو 340 ملین ڈالرز ہوجاتا ہے اور اس کی آمدنی 57.8 ملین ڈالرز تھی۔
پائریٹس آف کیرئیبین : ایٹ ورلڈز اینڈ (2007)
300 ملین ڈالرز کے اصل اور ردوبدل کے ساتھ 341 ملین ڈالرز بجٹ والی یہ سب سے مہنگی ترین فلم ہے جس کی آمدنی 963.4 ملین ڈالرز تھی۔
تبصرے (3) بند ہیں