• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

قبل از وقت سفید بالوں کی روک تھام بہت آسان

شائع May 9, 2016 اپ ڈیٹ October 31, 2019

چمکدار، گھنے اور صحت مند ہر ایک کا خواب ہوتے ہیں۔ متعدد افراد اپنی جلد کی تو بہت زیادہ نگہداشت کرتے ہیں مگر بالوں کو نظر انداز کردیتے ہیں اور اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں کہ آپ کا مہنگا لباس اور جگمگاتی جلد اس وقت کشش کھو دیں گے جب آپ کے بال اچھے نظر نہیں آئیں گے۔

اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو مناسب خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بالوں کے دو سب سے عام مسائل ان کا گرنا اور بالوں میں سفیدی آنا ہے، مگر ان دونوں کسی نہ کسی حد تک اس صورت پر قابو پایا جاسکتا ہے جب آپ وقت کے ساتھ کچھ مناسب اقدامات پر عمل کریں۔

بالوں کی صحت اور غذائی عادات کے درمیان براہ راست تعلق موجود ہے، کیا آپ تازہ اور صحت مند غذا استعمال کرتے ہیں؟ کچھ وقت لیں اور جانیں کہ بالوں کی سفیدی اور ان کے گرنے کے لیے آپ کو کیا کچھ کھانا چاہئے۔

قبل از وقت سفید ہونے والوں بالوں کے لیے غذا

بالوں میں سفیدی اکثر اس وقت شرمندگی کا باعث بنتی ہے جب یہ قبل از وقت نمودار ہوجائے اور بالوں کو رنگنے کے سوا کو آپشن باقی نہ رہے۔ مگر کچھ خاص غذائیں ایسی ہیں جو آپ کے بالوں کو غدودوں کو قبل از وقت سفیدی لانے سے روکنے میں مدد دیتی ہیں۔

مشروم اور سفید بال : بالوں کی سفیدی کے خلاف جدوجہد ایک بہترین ذریعہ مشروم کھانا ہیں۔ مشروم بالوں کی سفیدی پر غدودوں میں پیدا ہونے والی رنگت کی روک تھام کرکے قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ چین میں ایک مقبول گھریلو ٹوٹکا ہے۔

گائے کی کلیجی اور سیاہ بال : کوپر اور فولک ایسڈ کی جسم میں کمی قبل از وقت بالوں میں سفیدی لانے کا اہم عنصر ثابت ہوتی ہے۔ گائے کی کلیجی کاپر اور زنک سے بھرپور ہوتی ہے، یہ دونوں اجزاءقبل از وقت سفید ہونے والے بالوں کے حوالے سے انتہائی زبردست کام کرتے ہیں۔ ہفتہ میں تین بار گائے کی کلیجی کھائیں اور سیاہ و جگمگاتے بالوں سے لطف اندوز ہوں۔

چکن وٹامن بی 12 بڑھائے : وٹامن بی 12 کی کمی نہ صرف قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ دیگر طبی مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ انڈوں اور دودھ کے ساتھ ساتھ چکن بھی جسم میں بی 12 کی سطح بڑھانے میں مددگار غذا ہے۔

سبز سبزیوں کا استعمال : جتنا ہوسکے سبز سبزیوں کا استعمال کرنے کی عادت سفید بالوں کی روک تھام کرتی ہے کیونکہ یہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 6 اور بی 12 کے حصول کا ایک آسان قدرتی ذریعہ ہے، سبز پتوں والی سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا میں خام شکل میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔

اخروٹ کھائیں : قبل از وقت بالوں میں سفیدی کی ایک بڑی وجہ کاپر کی کمی ہے، اخروٹ میں کاپر موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں میلانن کی مقدار بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے جو بالوں کو اس کی قدرتی رنگت فراہم کرتا ہے۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھائیں اور کسی مہنگے سیلون سے انہیں رنگوانے سے بچ جائیں؟

مزیدار بیریز : ہر قسم کی بیریز خصوصاً بلیو بیریز بالوں کی سفیدی کی روک تھام کے لیے زبردست مدد فراہم کرتی ہیں۔ وٹامن سی، وٹامن بی کمپلیکس، زنک، کاپر اور آئیوڈین جیسے اجزاءکی مقدار جسم میں بڑھنا بالوں کی اچھی صحت کا باعث بنتا ہے۔ ان تمام اجزاءکی کمی بالوں میں سفیدی کی اصل جڑ ہے، بلیو بیریز کا روزانہ استعمال میلانن کی مقدار بڑھاتا ہے اور بالوں کی سفیدی میں کمی آتی ہے۔

دالیں سفید بالوں کو روکیں : امینو ایسڈز بالوں کی رنگت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دالوں کا استعمال جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار کو بڑھاتا ہے جبکہ وہ وٹامن بی 9 اور بی 12 کے حصول کا قدرتی ذریعہ بھی ثابت ہوتی ہیں۔

بالوں کے گرنے کے لیے غذائیں

جو کچھ بھی آپ کھاتے ہیں ان کے اثرات نہ صرف جلد بلکہ بالوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ بالوں کی قدرتی، ہموار اور اچھی ساخت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے، جو کہ پروٹین، وٹامن سی اور اے، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور آئرن وغیرہ سے بھرپور ہو۔

غذائیت سے بھرپور خوراک بالوں کی نمی کو برقرار اور صحت مند رکھتی ہے، بالوں میں خشکی، گرنے اور دیگر مسائل کی روک تھام کرتی ہے۔ یہاں کچھ ایسی ہی غذاﺅں کا ذکر ہے جو گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے اچھی ہیں۔

گاجریں کیروٹین بڑھائیں : گاجروں میں کیروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جسے گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ روزانہ گاجر کا جوس پینا یا کھانے سے بالوں کا گھنا پن بڑھتا ہے اور ان کا گرنا بھی رک جاتا ہے۔

صحت مند بالوں کے لیے دہی : دہی پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے اور اینٹی آکسائیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دہی صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور آپ کھوپڑی کی غذا بھی کہہ سکتے ہیں۔

پالک سے گرتے بالوں کی روک تھام : پالک وٹامن آئرن، وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتی ہے اور بالوں کو لمبے، مضبوط اور چمکدار بناتی ہے۔

گرتے بال اور اسٹرابری : اگر آپ اسٹرابری کا استعمال معمول بنالیں تو آپ گرتے بالوں میں نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔ یہ وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے جو بالوں کی ٹوٹ پھوٹ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ناشتے کے لیے انڈے : وٹامن بی کی کمی بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہے۔ انڈوں میں وٹامن بی، پروٹین اور آئرن کا امتزاج ہوتا ہے، ان کا روزانہ استعمال بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے اور ان میں چمک لاتا ہے۔ یہ بے روح اور خشک بالوں کے لیے زبردست محافظ ثابت ہوتے ہیں۔

یہ مضمون 8 مئی کو ڈان سنڈے میگزین میں شائع ہوا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024