• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جینز کی پتلون پر چھوٹے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟

شائع July 15, 2016 اپ ڈیٹ October 17, 2017
فوٹو—۔کریٹیو کامنز
فوٹو—۔کریٹیو کامنز

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جینز کی پتلون کی جیبوں پر بنے یہ چھوٹے بٹن کس مقصد کے لیے ہوتے ہیں؟

rivets نامی ان بٹنوں کو آپ نے دیکھا تو ہوگا مگر کبھی سوچا کہ اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟

درحقیقت یہ بٹن ایسی جگہ پر لگے ہوتے ہیں جہاں پتلون کو اتارنے چڑھانے کے دوران کافی کھچاﺅ کا سامنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ کپڑے کو پھٹنے سے روکنے کا کام کرتے ہیں۔

لیکن اس کی تاریخ بہت دلچسپ ہے بلکہ درحقیقت اسی کی وجہ سے جینز کی پتلون وجود میں آئی۔

1870 کی دہائی میں مزدور طبقہ ہی ایسی پتلونیں استعمال کرتا تھا جو بہت جلد پھٹ جاتی تھیں۔

اسی کو دیکھے ہوئے ایک مزدور کی بیوی نے ایک درزی کے پاس جاکر درخواست کی کہ وہ سخت کپڑے کی ایسی پتلون تیار کردے جو آسانی سے پھٹ نہ سکے۔

جیکب ڈیوس نامی اس درزی نے پتلون کے ان حصوں پر یہ دھاتی بٹن لگائے جہاں سب سے زیادہ دباﺅ پڑتا تھا جیسے جیبوں کے کونے وغیرہ، تاکہ کپڑا کھنچ کر پھٹے نہیں۔

یہ پتلونیں مارکیٹ میں آتے ہی ہٹ ہوگئیں اور جیکب ڈیوس کو ایک کاروباری شراکت دار لیوی اسٹروس مل گیا اور ان دونوں نے 1873 میں اس ڈیزائن کو رجسٹرڈ کرالیا اور 1960 کی دہائی میں ان ٹراﺅزر کو جینز کہا جانے لگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

AHMAQ Jul 15, 2016 10:27pm
ho gi yeh wajah lekin meri jeans/non jeans bhi kabhi yehaan sey naheyin phatti --

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024