• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
شائع August 22, 2016 اپ ڈیٹ December 16, 2019

مشہور شخصیات کے موت سے پہلے آخری الفاظ

فیصل ظفر اور عاطف راجہ



لوگوں کے اندر ہمیشہ ہی دیگر افراد کے آخری الفاظ کو جاننے کا تجسس ہوتا ہے خاص طور پر مشہور شخصیات کے۔

مگر بیشتر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ مشہور شخصیات نے زندگی کو خیرباد کہنے سے پہلے آخری الفاظ میں کیا کہا تھا اور اکثر اس کی تصدیق ہونا بھی مشکل ہوتا ہے۔

اب وہ کوئی دانش کی بات ہو، مذایق یا کچھ اور، ہر فرد نے کچھ نہ کچھ آخر میں بولا ضرور ہوتا ہے۔

یہاں ہم نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی ایک فہرست مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قائداعظم کے معالج پروفیسر ڈاکٹر الہیٰ بخش نے اپنی کتاب ' With the Quaid-i-Azam during his last days ' میں تحریر کیا ہے کہ بانی پاکستان کے آخری الفاظ " میں اب نہیں" تھے، جس کے آدھے گھنٹے بعد ان کا انتقال ہوا۔

لیاقت علی خان

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور مختلف رپورٹس کے مطابق ان کے آخری الفاظ " اللہ پاکستان کی حفاظت کرے" تھے۔

ذوالفقار علی بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو سے پھانسی سے قبل وصیت تحریر کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے مدھم آواز میں جواب دیا " میں نے کوشش تو کی تھی مگر خیالات بہت زیادہ منتشر تھے، اس لیے ایسا نہیں کرسکے اور کاغذات کو جلا دیا"، اس کے بعد وہ پھانسی تک خاموش رہے۔

ونسٹن چرچل (سابق برطانوی وزیراعظم)

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

ونسٹن چرچل دوسری جنگ عظیم کے دور میں برطانیہ کے وزیراعظم رہے اور انہیں اپنے ملک ہیرو سمجھا جاتا ہے، ان کے آخری الفاظ یہ تھے " میں اب ان سب سے بیزار ہوچکا ہوں"۔

اسٹیو جابز (ایپل کمپنی کے شریک بانی)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسٹیو جابز کا نام کسی کے لیے غیر معروف نہیں خاص طور پر آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ پسند کرنے والوں کے لیے، لبلبے کے کینسر کے باعث 56 برس کی عمر میں انتقال کرجانے والے اسٹیو جابز نے مرنے سے قبل کہا تھا " اوہ واﺅ، اوہ واﺅ، اوہ واﺅ"۔

صدام حسین (سابق عراقی صدر)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

عراق پر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک حکمرانی کرنے والے سخت گیر آمر صدام حسین کے آخری الفاظ درحقیقت کلمہ طیبہ تھے جو پھانسی سے قبل پڑھا تھا مگر مکمل نہیں کرسکے " میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد"۔

لیڈی ڈیانا (برطانوی شہزادی آف ویلز)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

پرنسز آف ویلز سے ہٹ کر لیڈی ڈیانا کو ان کے سماجی کاموں کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور فرانس میں گاڑی کے حادثے میں موت سے قبل رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ کہا " میرے خدا، یہ کیا ہورہا ہے؟"

ہیوگو شاویز (وینزویلا کے سابق صدر)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ہیوگو شاویز 1999 سے 58 سال میں اپنی موت یعنی پانچ مارچ 2013 تک وینزویلا کے صدر رہے اور مرنے سے قبل ان کے آخری الفاظ یہ تھے " میں مرنا نہیں چاہتا، پلیز مجھے مرنے نہ دو یا مرنے سے بچاﺅ"۔

ایلوس پریسلے (راک اسٹار)

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ایلوس پرسیلے کو کنگ آف راک این رول کہا جاتا ہے اور بلاشبہ اپنے عہد کے مقبول ترین گلوکار تھے جن کا انتقال 42 سال کی عمر میں 16 اگست 1977 کو ہوا، آخری لمحات میں انہوں نے کہا " ٹھیک ہے، میں نہیں کرتا"۔

بوب مارلے (گلوکار)

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

پاکستان میں تو بوب مارلے کا نام یتنا معروف نہیں مگر جمیکا سے تعلق رکھنے والے اس گلوکار کے آخری الفاظ ضرور متاثر کن ہیں " دوست سے زندگی نہیں خریدی جاسکتی"۔

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر (امریکی سیاہ فام رہنماء)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

امریکا میں سیاہ فاموں کے شہری حقوق کی تحریک چلانے والے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو اپریل 1968 میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، آخری لمحات میں انہوں نے کہا " اپنے کھیل کو یقینی بنائیں، میرا ہاتھ پکڑ لو خدا، بہت اچھا کھیلنا"۔

مدر ٹریسا (سماجی کارکن)

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

انڈیا میں 45 سال سے زائد عرصے تک بیمار، یتیم اور غریب افراد کی خدمت کرنے والی مدر ٹریسا کے آخری الفاظ یہ تھے " مسیح مجھے آپ سے محبت ہے، مسیح مجھے آپ سے محبت ہے"۔

ایڈگر ایلن پوئے (امریکی ادیب)

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

ایڈگر پولن انیسویں صدی کے مقبول ترین امریکی مصنفین میں سے ایک ہیں اور صرف 40 سال کی عمر میں چل بسے تھے، ان کے آخری الفاظ یہ تھے " خدا میری روح کی مدد کرنا"۔

کارل مارکس (فلسفی)

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

کارل مارکس کا نام کسی کے لیے بھی غیر معروف نہیں ہوسکتا اور ان کے آخری الفاظ یہ تھے " آخری الفاظ ان احمقوں کے لیے ہوتے ہیں جنھوں نے زندگی میں زیادہ بولا نہیں ہوتا"۔

چارلی چپلن (اداکار)

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

خاموش فلموں سے ہی لوگوں کو ہنسا دینے کے ماہر چارلی چپلن کے آخری لمحات میں جب ایک پادری نے کہا " خدا اس کی روح پر رحم فرمائے" تو مزاحیہ اداکار نے جواب میں کہا " کیوں نہیں؟ آخر یہ اسی سے تو تعلق رکھتی ہے"۔

ہیتھ لیجر (اداکار)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

بیٹ مین کے پرستار دی ڈارک نائٹ کے جوکر کو کبھی نہیں بھول سکتے، جس کا کردار ہیتھ لیجر نے ہی ادا کیا اور نیند کی زیادہ ادویات کے نتیجے میں واقع ہونے والی موت سے قبل اپنی بہن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا " کیٹی، کیٹی، دیکھو، سب کچھ ٹھیک ہے، تم جانتی ہوں، مجھے بس کچھ نیند کی ضرورت ہے"۔

پال واکر (اداکار)

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اپنی موت سے قبل ایک تقریب سے نکلتے ہوئے گاڑی پر سوار ہونے سے قبل پال واکر نے کہا تھا " ہم بس پانچ منٹ میں واپس آرہے ہیں"۔

چارلس ڈارون (سائنس دان)

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

نظریہ ارتقاءپیش کرنے والے سائنسدان چارلس ڈارون کے آخری الفاظ تھے " میں مرنے سے ڈرنے والا آخری شخص نہیں ہوں"۔

تھامس ایڈیسین (موجد)

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل اور ایک کتاب فیمس لاسٹ ورڈز کے مطابق اپنی موت سے قبل ایڈیسین کوما سے باہر نکل آئے، آنکھیں کھولیں اور اپنی بیوی سے کہا " باہر کا منظر بہت خوبصورت ہے"۔

تبصرے (25) بند ہیں

irfan Aug 23, 2016 10:38am
" آخری الفاظ ان احمقوں کے لیے ہوتے ہیں جنھوں نے زندگی میں زیادہ بولا نہیں ہوتا"۔
bushra khalid Aug 24, 2016 12:06pm
یہاں بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کے آخری الفاظ کی کمی محسوس ہورہی ہے
Kalimallah Sangrasi Aug 24, 2016 12:32pm
لاجواب معلومات ! بھت شکریہ ‎:-(‎
Ahsan Zohaib Sep 10, 2016 10:01am
قائد اعظم کے آخری الفاظ یہ تھے"فاطی خدا حافظ" یہ الفاظ محترمہ فاطمہ جناح کی کتاب میں لکھے ہیں۔۔۔
Shehryar Sep 10, 2016 11:53am
Love your all posts. It was a little emotional for me. Very Informative...
Muhammad Pervaiz Sep 10, 2016 07:45pm
Very useful information
SALIM MANDVAWALA Sep 11, 2016 01:08am
ONE DAY WE HAV E TO FACE THIS EVENT SALIM
محسن Sep 11, 2016 10:52am
Best Last words: ".آخری الفاظ ان احمقوں کے لیے ہوتے ہیں جنھوں نے زندگی میں زیادہ بولا نہیں ہوتا "
Dolce dua Jun 07, 2017 01:02pm
سب سے اچھے الفاظ کلمہ طیبہ تھے جو مکمل نہیں ھو سکا اور اس کے بعد چودھری رحمت علی خان کے لیکن آپکی پوسٹ درحقیقت دل کو چھو لینے والی ھے۔شکریہ
Muhammad Feb 06, 2018 11:30am
@Dolce dua Haq ! Allah hum sub ko mouth se pehly ye kalma naseeb farmye
Abdul Haqq Feb 06, 2018 11:48am
Not useful
Abdullah Ghalib Feb 06, 2018 12:16pm
@bushra khalid No Need
Rao javed Feb 06, 2018 02:27pm
Baqi sub then hay ,Hazoor pak Mohammad salallah alehi walum my aakhri ilfaz sub say pehly likhny they. Farmaya amni or town or gholamo my haqoq ka khiyal rakhna
Nadir Feb 06, 2018 03:29pm
Last words of our Beloved Prophet Muhammad PBUH (Mafhoom) ""Nimaz na choorna ... Nimaz na choorna... Nimaz na choorna...Gulamoon(slaves) k sath acha salook kerna."" Rafeeq Al aala.
Fida Feb 06, 2018 03:51pm
Wow
RUHMA Feb 06, 2018 04:01pm
it's being an informative one......
RUHMA Feb 06, 2018 04:02pm
it's being gud one
LIAQAT ALI QURESHI Feb 07, 2018 09:53pm
mashhoor shakhsiat k aakhri alfaz prh k bra maza aya. plz. ye silsila rukna nhe chahiay. thanks
jani jamaluddin Feb 08, 2018 01:07pm
یہاں بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کے آخری الفاظ کی کمی محسوس ہورہی ہے
asad Feb 08, 2018 02:53pm
I expected someone could recite Quran
ZAIN Feb 08, 2018 03:48pm
ALLAH PAK HM SB KO EMAN KI MOOT NASEEB KRE AMEEN, OR AKHRI ALFAZ KAM TAYABA HO, THERE IS NO GOD BUT ALLAH AND MUHAMMAD PEACE BE UPON HIM IS THE MESSENGER AND SERVANT OF ALLAH AMEEN INSHALLAH
Fareed wattoo Feb 10, 2018 01:02am
@bushra khalid ukny alfaz thy haye haye haye oye
Fareed wattoo Feb 10, 2018 01:02am
@Ahsan Zohaib koi kehta ha Allah pakistan unky akhri alfaz thy
ABsar Ali Feb 10, 2018 10:09am
informative,good post
Mohammad Baig Dec 16, 2019 01:38pm
He was prophet dear not a common man.We are talking about common people not the prophets.