• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اس تصویر میں موجود عجیب چیز کو پکڑ سکتے ہیں؟

شائع October 17, 2016 اپ ڈیٹ April 7, 2017
— فوٹو بشکریہ  Pelle Cass
— فوٹو بشکریہ Pelle Cass

اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ Pelle Cass میں اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں لوگ سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

کیا آپ نے اسے دیکھا؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود افراد کے پیر کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر سب کا ایک پاﺅں ہوا میں ہے۔

یہ حیران کن ہے کہ 19 اجنبی افراد ایک ہی انداز میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجائیں گے بلکہ ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔

مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ اس مقام کی ایک گھنٹے کے دوران سینکڑوں تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔

فوٹوگرافر کے مطابق میں نے کسی چیز کو تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔

فوٹو گرافر کے مطابق وہ اس طرح کی تصاویر میں کسی مذاق یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بلکہ مثالی رنگوں یا فنکارانہ انداز کو پیش کرنے کے لیے لیتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Mohammad Fida Oct 18, 2016 06:22am
...this could be an unconscious walking yoga togetherness??? no other explanation be possible ..
Rehan Oct 18, 2016 08:10am
Right hand side per black pant wali lady k dono feet stairs per rakhay howay han
ssgc voice Apr 07, 2017 05:45pm
ريفرنڈم 2017 سوئ سدرن گيس کمپنی لميٹڈ۔ عزيز دوستو اور محنت کشو! ريفرنڈم ميں اپنے ضمير کے مطابق صرف اور صرف ايسے نمائندے منتخب کريں جو صرف اور صرف مزدوروں کے مفاد کی بات کريں جس ميں سب سے نماياں بات کمپنی کو "کرپشن اور کرپٹ مافيا" سے نجات دلانا ہو جس نے ہماری نفع بغش اور نيک نام کمپنی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا ديا ہے۔ ايسے نمائندے منتخب کريں جو "ڈيلی ويجز" کو مستقل کرا سکيں'جو "ڈيلی ويجز" کو "ميڈيکل" کی سہولت دلا سکيں' جو ورکرز کے حقوق کے ليۓ انتظاميہ کی آنکھوں ميں آنکھيں ڈال کر بات کر سکے۔ دوستو! يہ وقت بار بار نہی آتا۔ شکريہ

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024