• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

راحت کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراج عقیدت

شائع October 27, 2016
راحت فتح علی خان پاکستان کے کامیاب گلوکاروں میں سے ایک ہیں — فوٹو/ فائل
راحت فتح علی خان پاکستان کے کامیاب گلوکاروں میں سے ایک ہیں — فوٹو/ فائل

لاہور: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، نصرت فتح علی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں دنیا بھر کے 48 شہروں میں کنسرٹس کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

راحت فتح علی خان کا اپنی ٹیم کے دو ممبر اور اداکار شان کے ہمراہ ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ 2017 میں نصرت فتح علی خان کی 20ویں برسی ہوگی جن کا انتقال 48 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

ان کنسرٹس کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں فیصل آباد سے کیا جائے گا جہاں نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کا اختتام لندن میں کیا جائے گا جہاں نصرت فتح علی خان کا انتقال ہوا تھا۔

راحت فتح علی خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان کو یہ خراج عقیدت موسیقی کی شکل میں دیا جائے گا، جس میں ان سے متاثر ہونے والا ہر گلوکار اور پرفارمر شامل ہوسکتا ہے اور ان کنسرٹ میں پرفارم کرسکتا ہے۔

ان شہروں میں ہندوستان کا شہر دہلی بھی شامل ہے تاہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اس کنسرٹ کا امکان بہت کم نظر آتا ہے، راحت فتح علی خان کی ٹیم کے ایک ممبر سلمان احمد کے مطابق ’اگر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوگئے تو دہلی میں یہ کنسرٹ ضرور رکھا جائے گا‘۔

اداکار شان اور راحت فتح علی خان ان کنسرٹس کے ذریعے نصرت فتح علی خان کے مقصد کو آگے لے کر جارہے ہیں۔

اس پریس کانفرنس کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جس کے بعد سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے لیے فاتحہ کی گئی۔

یہ رپورٹ 27 اکتوبر 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوا

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024