• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے سے روک دیا

شائع February 13, 2017

اسلام آباد: ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اس دن کے عوامی مقامات پر منانے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار عبد الوحید نے موقف اختیار کیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے لیے تشہیری مہم جاری ہے، لہذا اس کو روکا جائے کیونکہ یہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات پر منانے سے روکتے ہوئے سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر فوری طور پر ویلنٹائن سے متعلق تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب عدالت نے 10 دن میں وزارت اطلاعات، وفاق، چیئرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے ویلنٹائن ڈے کی مہم کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

گذشتہ برس بھی صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کے نام جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں اس دن کی مناسبت سے ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوہاٹ کے تمام تھانوں کے انچارج اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر کی دکانوں اور مارکیٹوں میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے کارڈز یا دیگر مواد کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔

تبصرے (2) بند ہیں

KashiF feroze Feb 13, 2017 04:46pm
very good step should have taken earlier.
Raja Bilal Feb 13, 2017 05:57pm
Great Move, WE are proud of your Chief Justice Sahab :)

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024