• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شرجیل، خالد نے اسپاٹ فکسنگ الزامات مسترد کردیے

شائع March 3, 2017
شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے اور فکسنگ کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن ی ابتدا میں ہی سر اٹھانے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طور پر معطل کر کے وطن واپس روانہ کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی جس کیلئے دونوں کھلاڑیوں نے جواب تیار کر لیا ہے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف چار شیٹ کے جواب میں نے ایک بار پھر الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ ہی فکسنگ کی ہے اور نہ ملک کو بیچا، چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات میں سوائے ایک غلطی کے کوئی کام نہیں کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی ضرور کی ہے جس کا وہ پہلے بھی اعتراف کرچکے ہیں لیکن میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

معطل کھلاڑی کل اپنے وکلا کے ذریعے پی سی بی میں جواب جمع کرائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی معطلی پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں اسی وجہ سے انہیں وطن واپس بھیجا گیا۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ایک اور اہم کردار قومی کرکٹر ناصر جمشید بھی ہیں اور انہیں بھی بورڈ نے معطل کردیا تھا۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی معاونت سے برطانیہ میں ناصر جمشید اور یوسف نامی بکی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024