• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح ہوگئی

شائع March 14, 2017
اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگ لی — فائل فوٹو
اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگ لی — فائل فوٹو

معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اسد خٹک سے صلح کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ ’شادی کے بعد کچھ ایسی تلخیاں ہوئیں جن سے میں ٹوٹ گئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے کبھی نہیں چاہتی کہ اس کا گھر ٹوٹے، لیکن اسد نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔‘

وینا ملک نے کہا کہ ’اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان سے کبھی صلح نہیں کروں گی، لیکن اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ دارے لیتے ہیں تو میں اسد کو معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی

اسد خٹک نے پروگرام کے دوران وینا ملک سے معافی مانگتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی کہ ’آپ میری ذمہ داری لے لیں، اب مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوگی، میں وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اور زندگی بھر خوش رکھوں گا۔‘

پروگرام کے تیسرے مہمان مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کہا کہ ’غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے اس لیے اسد کو موقع ملنا چاہیئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر اسد کہہ رہا ہے تو میں ان کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں، میں وینا کی حمایت کرتا ہوں لیکن یہ بھی چاہتا ہوں کہ ان کا گھر آباد رہے۔‘

واضح رہے کہ چند روز قبل وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

اداکارہ کے وکیل محمد علی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک (جن کا اصل نام زاہدہ ملک ہے) نے 6 جنوری 2017 کو لاہور کے فیملی جج کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش

3 نوٹسز جاری ہونے کے باوجود اسد خٹک کی مسلسل غیر حاضری پر فیملی کورٹ کے جج محمد قیصر جمیل گجر نے 31 جنوری 2017 کو یکطرفہ طور پر خلع کا فیصلہ سنادیا اور وینا ملک کے حق میں ڈگری جاری کردی۔

یاد رہے کہ اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

بھارت منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا'، 'زندگی 50-50' اور 'سپر ماڈل' وغیرہ میں کام کیا۔

وینا بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adami Mar 14, 2017 12:58pm
veeeena famous for topi drama

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024