• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm

نور بخاری کی چوتھی شادی بھی ٹوٹ گئی

شائع March 27, 2017
پاکستانی اداکارہ نور بخاری اور ولی حامد — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ نور بخاری اور ولی حامد — فوٹو/ فائل

پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کردی، جس کے بعد ان کی چوتھی شادی بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔

اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی علیحدگی کی خبر مداحوں سے شیئر کی۔

انہوں نے لکھا، 'ولی اور میں علیحدہ ہوچکے ہیں اور میں نے خلع کی درخواست دائر کردی ہے، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ہم نے کوشش کی مگر بدقسمتی سے سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکا، اس لیے اب یہ رشتہ ختم ہوچکا ہے'۔

خیال رہے کہ ولی حامد اور نور بخاری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ولی حامد معروف کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں، جو خود بھی گلوکاری کرتے ہیں، جنہوں نے نور بخاری کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم 'عشق پوزیٹو' کا گانا گایا تھا۔

فیس بک پر اپنی علیحدگی کی خبر شیئر کرنے کے بعد نور بخاری نے ٹوئٹر پر بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہاں میں پھر سے طلاق یافتہ ہوں، میں جانتی ہوں لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے، میں نے بہت کوشش کی، لیکن چیزیں اُس طرح نہیں چل سکیں جیسا میں نے سوچا تھا، لہذا اب میں نے اکیلے رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے'۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نور 3 شادیاں کرچکی ہیں، ان کے پہلے شوہر وکرم دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین تھے، جن سے ان کی شادی 2008 میں ہوئی، تاہم 2010 میں انہوں نے اس رشتے کو ختم کردیا، اسی سال وہ ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم ان کی شادی صرف 4 ماہ برقرار رہنے کے بعد ختم ہوگئی۔

2012 میں اداکارہ نے عون چوہدری سے شادی کی، لیکن کچھ ماہ بعد نور کی ان سے بھی علیحدگی ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024