• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سحری کیلئے مزیدار حیدرآبادی چکن جنجر گھر میں بنائیں

شائع April 25, 2022
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ دیسی کھانوں جیسا ذائقہ غیر ملکی کھانوں میں نہیں ہوتا، مگر ساتھ ہی یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ اچھے دیسی کھانے تیار کرنا کوئی آسان کام بھی نہیں ہے۔

کئی خواتین تو گھروں میں ایسا ذائقہ دار کھانا تیار کرتی ہیں کہ اہل خانہ کھانے کے وقت اپنی انگلیاں بھی چاٹتے رہ جاتے ہیں، مگر کچھ گھروں میں اتنا ذائقہ دار کھانا نہیں بن پاتا۔

گھروں میں بننے والا کھانا ہوٹل کے مقابلے زیادہ تازہ اور صحت مند ہوتا ہے، جو اہل خانہ کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے، ہم آج یہاں ایسے ہی ذائقہ داردیسی کھانا تیار کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں۔

برصغیر میں کئی کھانے ایسے بھی بنتے ہیں، جن کے ساتھ شہروں اور علاقوں کے نام بھی ہوتے ہیں، ایسے ہی کھانوں میں حیدرآبادی چکن جنجر بھی شامل ہے۔

چکن جنجر کا شمار دیسی اور برصغیر کے بہترین کھانوں میں ہوتا ہے۔

اجزاء

چکن بون لیس آدھا کلو

کچی پیاز پسی ہوئی 6 عدد

ہری مرچ 6 عدد

کڑھی پتے 6 عدد

کوکنگ آئل ایک پیالی

املی کا رس آدھی پیالی

کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

کٹی ہوئی ادرک و لہسن 2 کھانے کے چمچ

خشخاش ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ

سفید تل 2 کھانے کے چمچ

نمک اور ہلدی حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے خشخاش، ثابت دھنیا، سفید زیرے اور تل کو ایک برتن میں بھن کر پیس لیں۔

ایک الگ برتن میں تیل کے ساتھ پیاز کو ہلکا گلابی کریں۔

پھر اس میں چکن، لہسن اور ادرک کے پیسٹ سمیت نمک اور ہلدی شامل کرلیں۔

پانی خشک ہونے لگے تو اس میں خشخاش، ثابت دھنیا، زیرے اور تل کو ڈال کر اس میں ہری مرچیں، املی کا رس اور کڑھی پتے ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ لیں۔

آخر میں ادرک ڈال کر مزید 5 منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد نکال کے گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024