علی نور کا ویڈیو بلاگنگ کے ساتھ نیا انداز
پاکستان کے مشہور بینڈ ’نوری‘ کے مرکزی گلوکار علی نور رواں برس 40 برس کے ہونے جارہے ہیں اور اسی کے ساتھ انہوں نے ویڈیو بلاگ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے ذریعے وہ مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی میں شامل کریں گے۔
گلوکار نے اپنے پہلے ویڈیو بلاگ میں کہا کہ وہ اس سال 40 برس کے ہوجائیں گے اور انہوں نے چند چیزیں تبدیل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
علی نور نے بتایا کہ ’میں اپنی زندگی کا ایک مقصد تلاش کرنا چاہتا ہوں، میں اپنی زندگی آپ لوگوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک نیا سفر شروع کرسکیں‘۔
اہنے ویڈیو بلاگ کا آغاز کرنے کے لیے گلوکار نے اپنی داڑھی اور بال بھی کٹوا دیے، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ علی نور کا نیا انداز دیکھ کر ان کے خاندان اور دوستوں نے نہایت دلچسپ ردعمل دیا۔
علاوہ ازیں علی نور نے اپنی ایک اور مزاحیہ ویڈیو بھی ریلیز کی جس میں وہ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار جیت کی خوشی مناتے نظر آئے۔
علی نور کے نئے انداز کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ اپنے کریئر کے اس نئے موڑ یعنی ویڈیو بلاگنگ کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں