• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

صرف کچھ لوگوں کے چہرے پر ہی ڈِمپل کیوں ہوتے ہیں؟

شائع July 31, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا یہ کہنا غلط ہوگا کہ مسکراتے ہوئے چہرے پر پڑنے والے گڑھے یا ڈِمپل اچھے لگتے ہیں؟

لیکن ایسا کیوں ہے کہ آخر بہت ہی کم لوگوں کے چہروں پر یہ ڈِمپل مسکراہٹ کے دوران نظر آتے ہیں۔

آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس حوالے سے سائنس خود بھی کوئی واضح رائے نہیں رکھتی بلکہ منقسم ہے۔

ویسے تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ڈِمپل جینیاتی اثر کے باعث ہوتے ہیں، یعنی اگر والدین کے چہروں پر یہ ڈمپل ہوں تو بچے کی خوبصورتی بھی اس سے بڑھ جاتی ہے۔

تاہم کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ درحقیقت چہرے کے مسلز میں آنے والا نقص ہے، جسے zygomatic مسل کے اسٹرکچر میں آنے والا نقص بھی کہا جاسکتا ہے۔

یہ وہ بڑا مسل ہے جو چہرے کے سائیڈ میں ہوتا ہے، ڈِمپل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ مسلز کو تقسیم کردیتے ہیں جو کہ عام طور پر ایک پیس میں ہوتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے ؟

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چہرے کے یہ گڑھے ارتقائی مراحل سے گزرے ہیں اور اس سے انسانوں کو اپنے چہرے کے تاثرات سے دوسروں سے ابلاغ کا راستہ ملا ہے۔

تحقیق کے مطابق چہرے پر پڑنے والے ڈِمپل سے لوگوں کو اپنی مسکراہٹ پر توجہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اور خوشی کا اظہار بھی آسان ہوجاتا ہے۔

اور ہاں یہ ڈِمپل قدرتی ہوتے ہیں اور انہیں کسی ٹیکنالوجی یا کسی اور طریقے سے چہرے پر نمودار نہیں کیا جاسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024