• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

دل کی بیماریوں سے تحفظ دینے والا ناشتہ

شائع August 20, 2017
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

امراض قلب کا بڑا سبب صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، تاہم ناشتے میں ایک خاص غذا کااستعمال اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دلیہ کا استعمال معمول بنانا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں پانچ سے دس فیصد تک کمی لانے میں مدد دیتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 غذائیں

دلیہ میں موجود فائبر کی ایک قسم بیٹا گلوکینز کے ساتھ ہوتی ہے جو دفاعی نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ امراض و انفیکشن کے خلاف جسمانی ردعمل کے لیے فائدہ مند ہے۔

تحقیق کے مطابق کچھ گرام دلیے میں دودھ کو ملا کر کھانا کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ بازار میں ملنے والے cereals کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند نہیں ہوتا، کیونکہ ان میں چینی کو شامل کیا جاتا ہے ، تاہم خام جو کے دلیے کو دودھ میں بھگو کر اس میں سیب، کشمش وغیرہ کے ذریعے مٹھاس پیدا کرکے اسے صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیوٹریشن ریویوز میں شائع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ناشتے کیلئے 4 بہترین ترکیبیں

اس سے قبل گزشتہ سال ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دلیہ کا استعمال کینسر سے موت کا خطرہ بیس فیصد تک کم کرتا ہے۔

اسی طرح اجناس پر مشتمل غذا خون کی شریانوں سے متعلقہ امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ بھی 20 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ اجناس جیسے دلیے پر مشتمل غذا کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جبکہ لوگوں کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ غیرصحت مند غذا?ں سے دور رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں کہ اجناس جیسے دلیہ، گندم وغیرہ کا استعمال بہتر صحت کا باعث بنتا ہے اور مختلف امراض سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024