• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عامر کی ورلڈ الیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک

شائع September 6, 2017

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے پیش نظر ان کی ورلڈ الیون کے خلاف قومی ٹیم میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔

محمد عامر کی اہلیہ امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے سبب ان کی ورلڈ الیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے تاہم میچز کے دوران ہی پتہ چل سکے گا کہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف کھیلتے ہیں یا نہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایاکہ عامر کے گھر ننھے کی پیدائش متوقع ہے جس کے سبب ممکنہ طور پر وہ چند میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اسی وجہ سے اسکواڈ میں 2 فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور سرفراز احمد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر قیادت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024