• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عامر کی جگہ عثمان شنواری ون ڈے اسکواڈ میں شامل

شائع October 9, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل کرلی۔

سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلنگ کے دوران محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں دو سے تین ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز محمد عامر نے پنڈلی میں درد کی شکایت کی تھی لیکن کھیل کے دوسرے روز وہ تین اوورز ہی کرا سکے تھے کہ تکلیف کی شدت کے سب انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا جہاں ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری پاکستان کی طرف سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے چار اننگز میں 97رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی لیکن ابھی تک ان کا ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو نہیں ہوا۔

وہ 13 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024