• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

5 خطرناک امراض جن سے بچنا ہاتھ دھونے سے ممکن

شائع October 15, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہاتھوں کو دھونا ویسے تو آسان ترین کام ہے مگر کیا آپ واقعی بیکٹریا کو موثر ترین طریقے سے ختم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں؟

درحقیقت صابن سے ہاتھ دھونا ایک ویکسین جیسا اثر رکھتا ہے اور اس عادت کے نتیجے میں ہیضے اور دیگر متعدد جان لیوا امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

ہر سال 15 اکتوبر کو ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہاں آپ جان سکیں گے کہ یہ عادت کتنی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں : ہاتھ دھونے سے ایک لاکھ بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں

ہاتھ، پیر اور منہ کے امراض

یہ مرض فضلے سے براہ راست تعلق کے نتیجے میں پھیلتا ہے اور یہ ہاتھ، پیر اور منہ کی جلد کو نشانہ بناتا ہے، اس کے نتیجے میں منہ، ہتھیلی اور پیر پر آبلے جیسے نشانات ابھر آتے ہیں۔

جلدی انفیکشن

چکن پوکس، خسرہ، خارش اور چنبل وغیرہ، یہ تمام امراض ہاتھوں کے نتیجے میں ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ویکسینیشن کے باوجود یہ مرض لاحق ہوجائے تو اس کی اصل وجہ ہاتھ کو نہ دھونا ہوسکتی ہے۔

ہیپاٹائٹس اے

جگر کا یہ انفیکشن بہت تیزی سے ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا ہے، جس کے نتیجے میں جلد کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے، جبکہ پیشاب کی رنگت بہت گہری، متلی اور قے وغیرہ اس کی عام علامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ اپنے ہاتھ صحیح طرح دھوتے ہیں؟

فوڈ پوائزئننگ

بیشتر افراد کو ڈر ہوتا ہے کہ اگر وہ باہر کچھ کھائیں گے تو اس مرض کا شکار نہ ہوجائیں، تاہم گھر پر بھی ہاتھ کو نہ دھونا اس کا شکار بنا سکتا ہے۔

پیچش

اس انفیکشن میں ہیضہ، معدے میں کھچاﺅ اور بخار کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح فضلے میں خون آنے کا امکان بھی ہوتا ہے، مگر اس سے بچنا بھی بہت آسان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024