• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کپتان کے انکار کے باوجود سری لنکا کا لاہور میں ٹی20 میچ کھیلنے کا اعلان

شائع October 16, 2017
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں واحد ٹی20 میچ 29 اکتوبر کو کھیل جائے گا— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں واحد ٹی20 میچ 29 اکتوبر کو کھیل جائے گا— فوٹو: اے ایف پی

کپتان اپل تھارنگا کے انکار کے باوجود سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وعدے کے مطابق پاکستان میں تیسرا ٹی20 میچ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی جس کا آخری ٹی20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا اور سری لنکن کرکٹ نے آج اس کی مںظوری دے دی ہے۔

لاہور میں ٹی20 میچ کے حوالے سے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ابہام برقرار تھا اور گزشتہ دو ماہ سے حکومت پاکستان، سری لنکن حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ اور آزاد سیکیورٹی ماہرین کی مدد سے دورے کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

آج سری لنکن کرکٹ بورڈ کا لاہور میں ٹی20 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے نتیجے میں آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم کی کلیئرنس ملنے پر سری لنکن حکام نے بھی دورہ پاکستان کی منظوری دے دی۔

ادھر محدود اوورز کی کرکٹ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان اپل تھارنگا نے لاہور میں ٹی20 میچ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے اور ان کی غیر موجودگی میں اب کشال پریرا کو قیادت کی ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن سلیکشن کمیٹی میچ کیلئے 17 اکتوبر کو ابتدائی 22رکنی اسکواڈ کا اعلان کرے گی جس کے بعد 20 اکتوبر کو 15 رکی حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ لاہور میں 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024