• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حسن علی نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع October 18, 2017 اپ ڈیٹ October 20, 2017
سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں لینے پر پاکستانی کھلاڑی حسن علی کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے پی
سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں لینے پر پاکستانی کھلاڑی حسن علی کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے پی

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر کے وقار یونس کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے سبب سری لنکن ٹیم 208 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، پاکستانی فاسٹ باؤلر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے ساتھ حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے کیریئر کی 50 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور سب سے کم میچز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیے: تیسرا ون ڈے: حسن کی پانچ وکٹیں، سری لنکا 208 رنز پر ڈھیر

حسن سے قبل یہ ریکارڈ وقار یونس کے پاس تھا جنہوں نے 27 سال قبل 1990 میں 27ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ حسن نے 24ویں اننگز کے دوران 50ویں وکٹ حاصل کی۔

تیز ترین 50وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکن اسپنر اجانتھا مینڈس کے پاس ہے جنہوں نے 19 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ بھارت کے اجیت اگرکار اور نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن نے 23 اور ڈینس للی اور حسن علی نئے 24 اننگز میں پچاس وکٹیں مکمل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024