• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دانتوں کی فلنگ زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟

شائع November 7, 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

دانتوں میں فلنگ کرانا ایک عام رجحان ہے جو کہ کافی مہنگا اور تکلیف دہ طریقہ علاج ثابت ہوتا ہے، تاہم آپ کی ایک عام عادت اس کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

پٹسبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کی عادت نہ صرف دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ وہ دانتوں کی فلنگ کے لیے بھی تباہ کن ہے۔

مزید پڑھیں : دانتوں میں فلنگ بن جائے گی ماضی کا قصہ؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں دانتوں کی فلنگ میں ناکامی کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دانتوں پر پائے جانے والے ایک انزائمے ایم ایم پی ٹو فلنگ تحلیل ہونے کا امکان بڑھاتا ہے یا دانتوں پر اسے جمنے نہیں دیتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جز فلنگ اور دانتوں کی سطح کے درمیان تعلق کو کمزور کرتا ہے جو اس کے ختم ہونے کا باعث بنتا ہے۔

محققین کے مطابق فلنگ سے قبل جینیاتی تجزیہ کرنا ڈینٹسٹ کو اپنے مریضوں کے لیے علاج میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے 10عام طریقے

اس تحقیق کے دوران سیکڑوں ایسے مریضوں کے ڈینٹل ریکارڈ کو دیکھا گیا جن کی فلنگ کئی وجوہات کی بناءپر جلد ختم ہوگئی یا دانتوں کی فرسودگی دوبارہ نمایاں ہوگئی۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل فرنٹیئر ان میڈیسین میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024