• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:35pm

36ویں سالگرہ پر ایک نظر فواد خان کے شاندار کیریئر پر

شائع November 29, 2017

پاکستان کے کامیاب اداکار اور دنیا بھر میں اپنی شاندار اداکاری سے نام کمانے والے فواد خان آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

فواد خان کو ٹوئٹر پر ان کے مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد بھی دیں۔

فواد کی سالگرہ کے موقع پر ایک نظر ان کے شاندار کیریئر پر ڈالتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ای پی بینڈ کی سالوں بعد اکھٹے پرفارمنس پر مداح جذباتی

فواد خان کا شمار ایک ایسے اداکار کی حیثیت سے کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری کے ساتھ کیا۔

وہ ای پی نامی میوزیکل بینڈ کے مرکزی گلوکار تھے، اس دوران انہوں نے کئی کامیاب گانے گائے جو آج بھی پاکستانی میوزیکل انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔

بعدازاں وہ ’جٹ اینڈ بانڈ‘ نامی ڈرامہ سیریز میں کام کرتے نظر آئے۔

فواد خان نے 2007 میں پاکستانی فلم 'خدا کے لیے' میں ایک معاون کردار ادا کیا تھا۔

جس کے بعد انہیں ہم ٹی وی کے ڈرامے ’ہمسفر‘ میں کام کرنے کی آفر ملی، اس ڈرامے میں فواد خان نے اشر نامی شخص کا کردار ادا کیا تھا، جس سے انہیں دنیا بھر میں وہ مقبولیت ملی جس کا کوئی اندازہ بھی نہیں کرسکتا تھا۔

اس ڈرامے کے بعد فواد خان ’زندگی گلزار ہے‘ اور ’داستان‘ جیسے کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوئے، ان کی ہندوستانی چینل ذی زندگی پر نشریات کے بعد فواد خان کو بولی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کرنے کی آفر ملی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان ہندوستان میں پاکستان کی شناخت

فلم ’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، جس میں فواد خان کے کام کو خوب سراہا گیا، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

فلم 'خوبصورت' کے بعد فواد خان نے ایک اور بولی وڈ فلم 'کپور اینڈ سنز' میں کام کیا، جس میں ان کے ہم جنس پرست کردار کو خوب سراہا گیا۔

فلم 'کپور اینڈ سنز' کے بعد فواد خان نے کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں بھی معاون کردار ادا کیا، جسے خوب پسند کیا گیا، تاہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فواد خان اور دیگر پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں کام پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد کرن جوہر نے بھی مستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام سے انکار کیا۔

وہ اس وقت اپنی پاکستانی فلم ’مولا جٹ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024