• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی ایٹ کا شاندار فیسٹیول

یہ فیسٹیول ہر گزرتے سال کے ساتھ پہلے سے زیادہ گرینڈ انداز میں منعقد کیا جاتا ہے—۔
یہ فیسٹیول ہر گزرتے سال کے ساتھ پہلے سے زیادہ گرینڈ انداز میں منعقد کیا جاتا ہے—۔

کھانے پینے کے شوقین افراد کو فوڈ فیسٹیولز جیسے ایونٹس کا انتظار بےصبری سے رہتا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ کراچی ایٹ فیسٹیول 2018 کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔

یہ شاندار فیسٹیول ہر گزرتے سال کے ساتھ پہلے سے زیادہ گرینڈ انداز میں منعقد کیا جاتا ہے، اور اس بار بھی انتظامیہ کا کچھ ایسا ہی ارادہ نظر آرہا ہے۔

اس ایٹ فیسٹیول کا آغاز آج سے یعنی 12 جنوری سے ہونے جارہا ہے، جو رواں ماہ 14 تاریخ تک جاری رہے گا، اس فیسٹیول کی تمام تفصیلات آپ کی آسانی کے لیے یہاں دی جارہی ہیں۔

گزشتہ سال اس فیسٹیول میں کھانوں کے 95 اسٹالز لگائے گئے تھے، تاہم اس بار ان کی تعداد بڑھا کر 125 کردی گئی ہے، یعنی فیسٹیول میں موجود افراد کے لیے اپنے من پسند کھانوں کا انتخاب کرنے کے لیے آپشنز زیادہ دیے جارہے ہیں۔

چند مقبول کھانوں کے اسٹالز میں ونگٹ، چپلی کباب ہاؤس، پینٹری، چائے والا وغیرہ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیسٹیول میں صرف کراچی سے ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں کے مشہور ریسٹورنٹس بھی یہاں اپنے اسٹالز لگائیں گے جن میں اوسموسہ اور کچن 23 شامل ہیں۔

اس سال کا کراچی ایٹ فیسٹیول ہر بار کی طرح فریئر ہال میں منعقد نہیں ہورہا، بلکہ اس بار اسے بےنظیر بھٹو شہید پارک میں منعقد کیا جارہا ہے۔

جبکہ وہ افراد جنہیں فیسٹیول میں جانے کے لیے سواری کا مسئلہ ہے، ان کے لیے فیسٹیول انتظامیہ نے ٹیکسی سروس اوبر کے ساتھ مل کر ایک پرومو کوڈ ’UBER2KHIEAT‘ بنایا ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کم پیسوں میں باآسانی اس فیسٹیول کو لطف اٹھانے آسکیں گے۔

فیسٹیول کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ سال اس کا ٹکٹ 250 روپے تھا جبکہ اس سال انتظامیہ نے فیسٹیول کا ٹکٹ 300 رکھا ہے، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اس ٹکٹ سے 100 روپے آپ فیسٹیول میں اندر جاکر استعمال کرسکتے ہیں، اس حساب سے یہ ٹکٹ صرف 200 روپے مالیت کا رکھا گیا ہے۔

عوام کے لیے ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس سال کے کراچی ایٹ فیسٹیول کے آخری روز کامیاب پاکستانی گلوکار عاطف اسلم پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

جبکہ آخری روز شاندار آتش بازی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تو کیا آپ کراچی کے اس سب سے بڑے فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں؟ تو پھر دیر نہ کریں!

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024