• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

کوہاٹ: عاصمہ قتل کا مرکزی ملزم سعودی عرب فرار

شائع January 29, 2018

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کو رشتے سے انکار پر قتل کے واقعے کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ مرکزی ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عباس مجید مروت نے 6 سینیئرافسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

خصوصی ٹیم کے فعال ہونے سے قبل ہی ملزم کے سعودی عرب فرار ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے ملزم کے نام کو واچ لسٹ میں رکھنے لیے رجوع کرلیا گیا کیونکہ پولیس کو شک ہے وہ ملک چھوڑنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی اے سے رجوع کرنے سے قبل ہی ملزم مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دو روز قبل رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ قتل

ایس ایچ او کے ڈی اے تھانہ گل جانان کے مطابق ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی جہاں انھیں 27 جنوری کو اس وقت انھیں گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ عاصمہ کے گھر پہنچنے سے قبل ہی ملزم مجاہد اپنے ساتھی صادق کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا جس نے موقع پر ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عاصمہ کو تین گولیاں لگیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

میڈیکل کی طالبہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ ایک روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او کے مطابق اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024