• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار

شائع February 18, 2018
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جو شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جان لیوا حد تک بڑھا دیتا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس پر ادویات کی بجائے مفت بھی قابو پاسکتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ درمیانی عمر کے افراد کی ٹانگوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

مزید پڑھیں : سیڑھیاں چڑھنا دماغی صحت کے لیے بہترین

تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین کے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیوں سے عضلاتی اور مسلز کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم سیڑھیاں چڑھنا عادت بناکر ورزش کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون کی شریانوں میں ہی بہتری نہیں آتی بلکہ بلڈ پریشر میں کمی اور شریانوں کی اکڑن کم ہوتی ہے، شریانوں پر چربی کم ہوتی ہے، ہڈیوں کا بھربھرا پن جیسا مرض بھی دور ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں ایک معمولی سی تبدیلی جیسے سیڑھیاں چڑھنا عمر بڑھنے سے عضلاتی نظام اور ٹانگوں کے مسلز پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جاتی ہے؟

طبی جریدے جرنل مینوپوز میں شائع تحقیق کے دوران درمیانی عمر کی خواتین کا جائزہ لیا گیا جو کہ ایک ہفتے میں چار دن 192 سیڑھیاں دن بھر میں دو سے پانچ بار چڑھتی اترتی تھیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ پریشر اور شریانوں کی اکڑن میں کمی آئی جبکہ ٹانگوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024