• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

دبئی انتظامیہ نے سری دیوی کیس کی تحقیقات بند کردی

شائع February 27, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے بولی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کی موت کو حادثہ قرار دینے کے بعد واقعے کی تحقیقات بند کردی۔

دبئی انتظامیہ نے 3 دن تک تحقیقات کرنے کے بعد قرار دیا کہ سری دیوی کی موت ایک حادثہ تھی، جس کے بعد اداکارہ کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 24 فروری کو سری دیوی کی دبئی کے امیریٹس ٹاور ہوٹل میں باتھ ٹب میں موت ہوئی تھی۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا، مگر ذرائع کے مطابق وہ پہلے ہی چل بسیں تھیں، گزشتہ تین دن سے ان کی لاش راشد ہسپتال میں موجود تھی، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ سری دیوی کی موت اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کو حادثہ قرا دیتے ہوئے بتایا گیا تھا ک وہ نہاتے وقت بے ہوش ہوگئیں تھیں، جس وجہ سے وہ ڈوب کر چل بسیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی موت پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی

ابتدائی طور پر سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس نے کی تھی، جس کے بعد اس کی تحقیقات دبئی پبلک پراسکیوشن کے حوالے کی گئی، جس نے تحقیقات 27 فروری کی دوپہر کو بند کرکے لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

دبئی انتظامیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کی لاش ان کے خاندان کے حوالے کردی گئی۔

دبئی کا راشد ہسپتال جہاں اداکارہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا—فوٹو: خلیج ٹائمز
دبئی کا راشد ہسپتال جہاں اداکارہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا—فوٹو: خلیج ٹائمز

خیال رہے کہ دبئی انتظامیہ نے اداکارہ کی موت پر ان کے شوہر اور امیریٹس ہوٹل کے اسٹاف سے بھی تحقیقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: سری دیوی کے شوہر سے تفتیش، دبئی نہ چھوڑنے کا حکم

سری دیوی کے شوہر بونی کپور کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دبئی پولیس کی اجازت کے بغیر دبئی سے باہر نہ جائیں۔

تاہم اب اداکارہ کی موت کی تحقیقات کو بند کردیا گیا۔

سری دیوی کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے شراب پی رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہاتے وقت بے ہوش ہوگئیں تھیں اور پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے چل بسیں۔

ایمیریٹس ٹاورز دبئی کا معروف ہوٹل ہے—فوٹو: اسٹوڈیو 55
ایمیریٹس ٹاورز دبئی کا معروف ہوٹل ہے—فوٹو: اسٹوڈیو 55

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024