• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

آخر 'اے ایم' اور 'پی ایم' کا اصل مطلب کیا ہے؟

شائع March 30, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انگلش زبان میں روزمرہ کی متعدد چیزوں کے لیے مخفف استعمال کیے جاتے ہیں جیسے ائیر کنڈیشنر کو اے سی کہا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی اس کا عام استعمال ہوتا ہے، مگر کچھ مخفف ایسے ہیں جو ہمارے ملک میں بھی بول چال میں نظر آتے ہیں مگر ان کا مطلب اکثر کو معلوم نہیں ہوتا۔

ان میں سب سے نمایاں گھڑی کے وقت کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح اے ایم اور پی ایم ہیں جو کہ دن یا رات کے فرق کے لیے عام استعمال ہوتی ہے، مگر جب کسی سے پوچھا جائے کہ اے ایم یا پی ایم کن الفاظ کا مخفف ہیں تو یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ بہت کم لوگ ہی اصل الفاظ جانتے ہیں۔

بیشتر افراد کے خیال میں اے ایم سے مراد آفٹر مڈنائٹ جبکہ پی ایم کا مطلب پاسٹ مڈڈے ہے، مگر یہ درست نہیں۔

کیا آپ کو اس کا مطلب معلوم ہے؟

اگر نہیں تو پہلے جان لیں کہ انگلش زبان کے متعدد دیگر الفاظ اور جملوں کی طرح اے ایم اور پی ایم لاطینی زبان کے جملوں کا مخفف ہیں۔

اے ایم لاطینی جملے ' ante meridiem ' یا بی فور مڈڈے (دوپہر سے پہلے) جبکہ پی ایم ' post meridiem ' یا آفٹر مڈ ڈے (دوپہر کے بعد) کا مخفف ہے۔

اس حوالے سے تو زیادہ تفصیلات موجود نہیں کہ کب اے ایم اور پی ایم انگلش زبان کا حصہ بن کر عام استعمال ہونے لگے، مگر یہ معلوم ہے کہ 12 گھنٹے کا ٹائم کیپنگ سسٹم قدیم مصر کے عہد سے تعلق رکھتا ہے۔

آج دنیا کے اکثر حصوں میں 24 گھنٹے کا سسٹم استعمال ہوتا ہے مگر جہاں انگلش زبان کا غلبہ ہے وہاں 12 گھنٹے والی گھڑی چلتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024