• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیس بک کا وہ بہترین شارٹ کٹ جس کا کسی کو علم ہی نہیں

شائع March 30, 2018
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

پاکستان میں کروڑوں جبکہ دنیا بھر میں اربوں افراد فیس بک کو استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ کو اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن پر کی گئی انتہائی کارآمد تبدیلی کا علم ہوا جو اس نے بہت خاموشی سے کردی؟

فیس بک پر آپ جب لاگ ان ہوتے ہیں تو وہاں دائیں، بائیں، اوپر نیچے متعدد آپشنز ہوتے ہیں جیسے سرچ، ایپس، سیٹنگز، نیوزفیڈ اور بہت کچھ۔

اب ان کو استعمال کرنے کے لیے ماﺅس کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک نے خاموشی سے ایسے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے جہاں آپ تمام تر کیٹیگریز تک رسائی ایک کلک کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں؟

جی ہاں فیس بک نے خاموشی سے یہ تبدیلی کی اور اس کا علم کروڑوں کو افراد کو نہیں بلکہ اتفاق سے ہی کوئی اس کے بارے میں جان پاتا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک کی 15 ٹپس جو اکثر افراد کو معلوم نہیں

جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس شارٹ کٹ کے ذریعے آپ کن آپشنز پر ایک کلک کی مدد سے جاسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیس بک نے یہ کارآمد شارٹ کٹ اپنے مین بینر کے اوپر چھپا رکھا ہے اور اس تک رسائی اتنی آسان نہیں۔

اس کو اوپن کرنے کے لیے آپ کی بورڈ پر alt + / کو کلک کریں تو ہی اس تک رسائی ممکن ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فیس بک نے یہ تبدیلی کب کی، اس کا علم تو نہیں مگر اسے صارفین کو کیوں نہیں بتایا، اس کی وجہ بھی موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک پر کتنی ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے؟

ویسے یہ جان لیں کہ آپ کا اپنا نیوزفیڈ ہو یا آپ کوئی اور پیج اوپن کیے ہوئے ہوں، یہ شارٹ کٹ کام کرتا ہے۔

اس کے ذریعے آپ Accessibility Help بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

تو کیا آپ کو اس تبدیلی کا علم تھا؟ نیچے بتانا مت بھولیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul khaliq Mar 30, 2018 10:47pm
Wonderful update.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024