• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فہیم اشرف تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند

شائع April 21, 2018

لاہور: ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر نے ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائدگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی کوشش کریں گے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ ناتجربہ پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف بھی شامل ہیں اور وہ پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاری کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا ہر نوجوان کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور میں خوش ہوں کہ مجھے طویل فارمیٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو ترجیح، فہیم اشرف کاؤنٹی معاہدے سے دستبردار

آل راؤنڈر نے ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں کیریئر طویل کرنے کیلیے فارم اور فٹنس برقرار رکھنا ضروری ہے لہٰذا میں پوری کوشش کروں گا کہ اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے بھرپور تیاری کروں، اچھا کھیلوں کا تو ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 4روزہ میچز کھیل چکا جبکہ لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں انگلینڈ سے ملتی جلتی پچز فراہم کی گئی ہیں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ہم ان دوروں کی اہمیت سے واقف ہیں اور اسی وجہ سے قبل از وقت پہنچ کر انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں گے اور انگلینڈ دونوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024