• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان اور کینٹ کے میچ کا لگاتار دوسرا دن بارش کی نذر

شائع April 30, 2018

کینٹربری: پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کے مابین جاری ٹور میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد میچ ڈرا ہونے کا قوی امکان ہے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم اپنے پہلے پریکٹس میچ میں کینٹ کے مدمقابل ہے جہاں قومی ٹیم صرف 168 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

61 رنز بنانے والے امام الحق کے سوا پوری بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور میچ کے پہلے دن کے اختتام تک کینٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے۔

میچ کے دوسرے دن شدید بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب کھیل نہیں ہو سکا تھا اور تیسرے دن بھی بارش کے سبب ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

کینٹربری کے سینٹ لارنس کرکٹ گراؤنڈ میں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز بھی تیز بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔

امپائرز نے جائزے کے بعد آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024