• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا بہترین وقت تھا، یونس

شائع May 6, 2018
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والے پاکستان پہلے اور واحد بلے باز ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والے پاکستان پہلے اور واحد بلے باز ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے فواد عالم کو قومی ٹیم میں منتخب نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں سینئر بلے باز نہ ہونے کی وجہ سے فواد عالم کو منتخب کرنے کا بہترین وقت تھا۔

موٹر وے پولیس نے کراچی کے سپر ہائی وے پر روڈ سیفٹی مہم کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق عظیم بلے باز یونس خان اور ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کرم اللہ سومرو تھے۔

یونس نے موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر سپر ہائی وے پر آگاہی مہم میں شرکت کی اور عوام میں ٹریفک کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی میں رکھنے کے لیے ابتدائی طبی امداد کی کٹ بھی تقسیم کی۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا اور یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موٹروے پولیس کے محکمہ کو شفاف اور کرپشن سے پاک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا واحد محکمہ ہے جہاں لوگ چالان بھی کرواتے ہیں اور شاباشی بھی دیتے ہیں اور میرا اس مہم کا حصہ بننے کا مقصد لوگوں میں شعور بیدار کر کے تبدیلی لانا ہے۔

سابق کرکٹر نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وہ کام کرنا چاہیے کہ وہ کام کریں جس سے ملک کا نام روشن ہو، آپ جب نوکری پر آئیں تو آپ کو فٹ ہونا چاہیے۔ اپنی ڈائیٹ اور فٹنس کا خیال رکھیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ وزن کی زیادتی کی وجہ سے آپ لوگوں کو شیخوپورہ ٹریننگ سینٹر بھیجا جائے۔

یونس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں منتخب نہ کرنا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری بیٹنگ لائن میں مجھ سمیت مصباح الحق، محمد یوسف اور انضمام تھے لہٰذا فواد عالم کو منتخب کرنا مشکل تھا لیکن یہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا بہترین موقع تھا کیونکہ اس وقت ٹیم میں کوئی تجربے کار بلے باز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم اس وقت اچھی فارم میں ہیں اور وہاں جا کر اچھی کارکردگی دکھاتے تو ملک کا ہی فائدہ ہوتا اور فواد عالم بھی پاکستان کے ہی کھلاڑی ہیں لیکن نہ جانے انہیں کیوں نہیں منتخب کیا جاتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں موجودہ چیف سیلکٹر انضمام کے ساتھ کھیلا ہوں اور اگر ٹیم سلیکشن پر بات کروں گا تو آپس کے اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انضمام کے بھتیجے امام الحق کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرفارم کریں اور اپنی اہلیت ثابت کریں۔

یونس نے کہا کہ انگلینڈ میں وارم اپ میچ میں ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے لیکن آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف فتح کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو خود اعتمادی کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024