• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’دراز ‘کو چین کی کمپنی علی بابا نے خرید لیا

شائع May 8, 2018
علی بابا نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں کاروبار کرتی ہے—فائل فوٹو: برانڈ میگزین
علی بابا نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں کاروبار کرتی ہے—فائل فوٹو: برانڈ میگزین

چین کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی علی بابا (Alibaba.com) نے پاکستان سمیت متعدد جنوبی ایشیائی ممالک میں آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنی ’دراز‘ (daraz.pk) کو خرید لیا۔

دراز گزشتہ 6 سال سے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں آن لائن کاروبار کر رہی ہے، علی بابا کی جانب سے 8 مئی 2018 کو دراز کی خریداری تصدیق ہوئی۔

دراز ڈاٹ پی کے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کمپنی اسی نام سے اپنے تمام آپریشنز علی بابا کی سربراہی میں جاری رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ علی بابا کی سرپرستی میں کام کرنے کے دوران دراز ڈاٹ پی کے آن لائن کاروبار، موبائل پیمنٹس اور ترسیلات کے کام کو جنوبی ایشیا کے پانچوں ممالک میں مزید توسیع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی علی بابا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دراز ڈاٹ پی کے جن پانچ ممالک میں اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، وہاں کی مجموعی آبادی 34 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے، جس میں سے 60 فیصد آبادی کی عمر محض 35 برس ہے۔

دراز کے شریک چیف ایگزیکٹو افیسرز (سی ای اوز) بجارکے مکلسن اور جوناتھن ڈور نے اپنے بیانات میں کہا کہ ان کی کمپنی علی بابا کے ساتھ مل کر خطے میں بہترین سروسز فراہم کرنے کے کام کو جاری رکھے گی۔

دوسری جانب علی بابا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈینیئل زانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کمپنی ’دراز‘ کے ساتھ نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی سمیت صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

خیال رہے کہ دراز ڈاٹ نے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں 2012 سے سروس کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی علی بابا اور حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دراز ڈاٹ پی کے پاکستان میں سب سے زیادہ معروف آن لائن کمپنی سمجھی جاتی ہے۔

علی بابا کا شمار نہ صرف چین بلکہ دنیا کی بہت بڑی آن لائن کمپنیوں میں ہوتا ہے، یہ کمپنی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

علی بابا نے حکومت پاکستان کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور آن لائن کاروبار بڑھانے کے ایک معاہدے پر گزشتہ برس دستخط بھی کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024