• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیس بک اسٹوریز کا استعمال اب زیادہ آسان

شائع May 18, 2018
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو مکمل طور پر کچلنے کے لیے اپنی مرکزی ایپ میں اسٹوریز کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کردیا ہے۔

اب فیس بک اسٹوریز استعمال کرنے پر صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈائریکٹ فیس بک کلاﺅڈ میں محفوظ کرسکیں گے، اپنی اسٹوریز آرکائیو کرسکیں گے جبکہ دوستوں کے ساتھ وائس میسجز شیئر کرسکیں گے۔

تاہم یہ تمام فیچرز فی الحال صرف بھارت میں متعارف کرائے جارہے ہیں مگر فیس بک نے وعدہ کیا ہے کہ یہ فیچر بہت جلد دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان میں سے چند فیچرز تو انٹری لیول فونز میں بھی دستیاب ہوں گے جس کی وجہ بھارت کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ اسپیڈ ناقص ہونا یا فون میں جگہ کی کمی بتائی گئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب صارفین براہ راست تصاویر یا ویڈیوز فیس بک کیمرے میں محفوظ کرسکیں گے اور انہیں اپنے فون کے کیمرہ رول یا گیلری میں کچھ سیو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اور فیس بک کیمرہ میں محفوظ کی جانے والی تصاویر کلاﺅڈ میں محفوظ ہوں گی، جسے صرف صارف ہی دیکھ سکے گا۔

ایک اور فیچر کے ذریعے فیس بک اسٹوریز آرکائیو میں چلی جائیں گی اور یہ فیچر انسٹاگرام آرکائیو سے مختلف ہوگا۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اس فیچر میں کلپ مقررہ وقت کے بعد خودکار طور پر محفوظ ہوجائیں گے اور صارف انہیں جب مرضی دیکھ سکے گا یا پھر ری شیئر کرسکے گا۔

فیس بک کیمرہ فیچر کی طرح یہ پوسٹس بھی صرف متعلقہ صارف کی رسائی میں ہوں گی۔

فیس بک کو توقع ہے کہ ان نئے ٹولز کی وجہ سے دنیا بھر میں زیادہ لوگ فیس بک اسٹوریز کو استعمال کرنے لگیں گے۔

فیس بک کے اسٹوریز کے سربراہ کونر ہیز کے مطابق فیس بک پوسٹنگ اور انہیں دیکھنے میں آسانی سمیت کارکردگی دنیا کے ان مقامات میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے جہاں انٹرنیٹ اسپیڈ بہت سست ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اسٹوریز کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ذرائع کو آزماتے رہتے ہیں اور ان فیچرز سے ہمیں کافی امید ہے خصوصاً ہمارے فیس بک لائٹ ایپ کے صارفین کے لیے۔

مگر سب سے اہم فیچر اسٹوریز میں آڈیو پوسٹ کا اضافہ ہے، جس کو صارفین رنگارنگ پس منظر اور تصویر سے بھی سجاسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

آسان الفاظ میں صارفین کو وائس پوسٹ کے لیے کچھ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور انہیں اسٹوریز میں اپ لوڈ کرنا آسان محسوس ہوگا۔

واضح رہے کہ فیس بک اسٹوریز کو واٹس ایپ اسٹیٹس یا انسٹاگرام جیسی مقبولیت نہیں حاصل ہوسکی۔

واٹس اسٹیٹس کو روزانہ 45 کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں جبکہ 30 کروڑ انسٹاگرام صارفین اسٹوریز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024