• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہلکے فالج کی خاموش علامات سے واقف ہیں؟

شائع May 18, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کیا آپ کو ہلکے فالج کی علامات کا علم ہے ؟

فالج کی طرح منی اسٹروک یا ٹی آئی اے بھی دماغ کی جانب جانے والی شریان میں خون جمنے یا گاڑھا ہونے سے بلاکنگ کا نتیجہ ہوتا ہے۔

اس کی علامات بھی فالج جیسی ہوتی ہیں مگر یہ اچانک سامنے آتی ہیں اور سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ یہ علامات چند منٹ یا گھنٹوں تک رہتی ہیں کیونکہ خون کے بلاک ہونے کا عمل عارضی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : فالج کی 5 خاموش علامات

ہلکے فالج کی 4 بڑی علامات ہیں جسے FAST بھی کہا جاتا ہے۔

اس میں ایف کا مطلب چہرہ ہے، اس علامت میں چہرے کی ایک سائیڈ لقوہ کا شکار ہوجاتی ہے اور متاثرہ فرد مسکرانے نہیں پاتا یا چہرہ یا آنکھیں ایک جانب جھک جاتی ہیں۔

اسی طرح اے کا مطلب آرمز یا بازو ہیں، اس علامت میں متاثرہ فرد اپنا بایاں بازو اٹھانے سے قاصر ہوتا ہے، جس کی اس بازو کی کمزوری یا اس کا سن ہوجانا ہوتا ہے۔

ایس کا مطلب اسپیچ یا بولنا ہے، اس علامت میں متاثرہ فرد بات کرنہیں پاتا، حالانکہ وہ ذہنی طور پر پوری طرح بیدار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فالج کی ان انتباہی نشانیوں کو نظرانداز مت کریں

ٹی کا مطلب ٹائم یا وقت ہے، یعنی یہ ایسا وقت ہے جب فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جانا چاہئے۔

فالج کی اس قسم کی چند دیگر علامات بھی ہیں، جیسے جسم کی ایک سائیڈ کا مکمل مفلوج ہوجانا، بینائی دھندلا جانا یا کچھ نظر نہ آنا، غشی طاری ہونا، ذہنی الجھن، دوسروں کے الفاظ کو سمجھنے میں مشکل، جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل اور کچھ نگلنے میں مشکل کا سامنا ہونا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024