• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سلو اوور ریٹ کے سبب سرفراز پر میچ فیس کا 60فیصد جرمانہ

شائع May 28, 2018

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد کر دیا جہاں پاکستانی ٹیم 30 فیصد اور کپتان سرفراز احمد پر 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 3 اوورز پیچھے رہی جس کی وجہ سے میچ ریفریز نے پوری ٹیم پر جرمانہ عائد کیا، کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 30، 30 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

اس پابندی کے ساتھ ہی سرفراز پر پابندی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے اور اگر 12 ماہ کے دوران پاکستانی ٹیم نے دوبارہ سلو اوور ریٹ کے جرم کا ارتکاب کیا تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024