• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

فیس بک کا ایک اہم سیکشن ختم کرنے کا اعلان

شائع June 1, 2018
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

فیس بک نے اپنی سائٹ سے ایک اہم سیکشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ 4 برسوں سے اس سوشل میڈیا سائٹ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں دائیں جانب نظر آرہا تھا۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے ٹرینڈنگ نیوز باکس کو ختم کردیا جائے گا جس کی وجہ اس سوشل میڈیا پر اس باکس کے لیے اسٹوریز کا ناقص انتخاب ہے۔

اس ٹرینڈنگ باکس پر تنقید کا سلسلہ 2016 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک رپورٹ میں فیس بک کے سابق ایڈیٹرز کے حوالے سے دعویٰ سامنا آیا کہ اس میں عام طور پر قدامت پسند حلقوں کی اسٹوریز کو ترجیح دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی؟

اس انکشاف کے بعد فیس بک نے اپنی ادارتی ٹیم کو ہی فارغ کردیا اور اس پر نظرثانی کا سلسلہ شروع ہوا۔

ویسے یہ حقیقت ہے کہ ٹرینڈنگ باکس آغاز سے ہی کافی ناقص قسم کا فیچر تھا اور لوگوں کا تو کہنا تھا کہ اس معاملے میں فیس بک ٹوئٹر سے کافی پیچھے ہے۔

وہاں نظر آنے والی نیوز اسٹوریز اکثر صارفین کے لیے کسی کام کی نہیں ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے لوگوں تک جاتی ہے؟

وقت کے ساتھ فیس بک کا سسٹم اسٹوریز کے انتخاب میں تو تیز ہوگیا مگر پھر بھی وہاں کوئی بہت اہم اسٹوری کبھی کبھار ہی نظر آتی تھی۔

اب فیس بک کا کہنا تھا کہ ٹرینڈنگ باکس کو ختم کرکے اس کی جگہ فیوچر نیوز پراڈکٹس کو دی جائے گی۔

یہ واضح نہیں کہ فیس بک نیوز فیڈ پر کس قسم کی نئی تبدیلی لانا چاہتی ہے یا اس کا مطلب خبروں کی ترسیل کے حوالے سے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024