• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے امیدوار ہوں گے

شائع June 10, 2018

کراچی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا اور ان کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 ، 249 اور 250 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیاء نے شہباز شریف کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ممکنہ طور پر کل کراچی کے تنیوں حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سلیم ضیا نے سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مینڈیٹ لینے والوں نے شہر کیلئے کیا کیا؟

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کے این اے 246 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان شہر کا امن بحال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

سلیم ضیاء نے کہا کہ شہبازشریف ایک ماہ میں 6 مرتبہ کراچی آئے اور اگر عوام نے شہبازشریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو وہ 6 ماہ میں اس شہر کی تقدیربدل دیں گے۔

عام انتخابات 2018 کے لیے کراچی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری اور آصفہ بھٹو نے بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر بھی کراچی سے ہی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کراچی کے حلقہ این اے 243 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

خیال رہے کہ 7 جون 2018 کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست 264 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

اسی روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔

7 جون کو ہی پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے حلقہ 247، این اے 253 اور پی ایس 127 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انتخابات 2018 کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ 241، 245 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024