• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چاند کے پہلے تاریخی سفر پر مبنی کہانی

شائع June 11, 2018
فلم رواں سال 12 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی—۔
فلم رواں سال 12 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی—۔

ہولی وڈ اداکار رائن گوسلنگ اپنی اگلی فلم ’فرسٹ مین‘ میں چاند کا سفر کرنے جارہے ہیں، جس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

یہ فلم چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کے تاریخی سفر پر مبنی ہے۔

اس فلم کی ہدایات ڈیمین چازیل دے رہے ہیں۔

فلم میں 1969 میں نیل آرم اسٹرانگ کے چاند پر جانے کے تاریخی سفر کو پیش کیا جارہا ہے۔

’فرسٹ مین‘ میں کلیئر فوئے نیل آرم اسٹرانگ کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم رواں سال 12 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

مزید پڑھیں: چاند کے اولین سفر پر جانے والے بیگ کی نیلامی

واضح رہے کہ نیل آر اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے۔

نیل آرم اسٹرانگ 5 اگست 1930 کو پیدا ہوئے تھے، نیل آرم اسٹرانگ کو امریکی صدر رچرڈ نکسن کی جانب سے صدارتی تمغہ آزادی، 1978ء میں صدر جمی کارٹر کی جانب سے کانگریسی خلائی تمغہ اعزاز اور 2009ء میں کانگریسی طلائی تمغے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ 16 جولائی 1969 کو اپولو 11 مشن تین خلانوردوں کو لے کر چاند کے سفر پر روانہ ہوا تھا۔

چاند کی سطح پر 22 گھنٹے طویل پڑاؤ کے دوران نیل آرم اسٹرانگ اور ایڈون ایلڈرن نے چاند سے مختلف نمونے بھی اکھٹا کیے تھے جنہیں 24 جولائی کو زمین پر واپس لایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024