• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اسکارلٹ جانسن کی فلم ‘بلیک وڈو’ کیلئے 70 ڈائریکٹرز کے انٹرویو

شائع July 13, 2018
بلیک وڈو کا کردار اسکارلٹ جانسن ہی نبھاتی آئی ہیں—اسکرین شاٹ
بلیک وڈو کا کردار اسکارلٹ جانسن ہی نبھاتی آئی ہیں—اسکرین شاٹ

کامک کتابیں فلمیں اور کردار متعارف کرانے والے امریکا کے معروف ‘مارول اسٹوڈیو اور پبلشر’ کو بالآخر اپنی آنے والی فلم ‘بلیک وڈو‘ کے لیے پسندیدہ اداکارہ مل گئی۔

مارول اسٹوڈیو نے فلم کےلیے ہدایت کارہ ڈھونڈنے کے لیے دنیا کے مختلف بر اعظموں کے 70 سے زائد فلم ڈائریکٹرز کے انٹرویو کیے، جن میں متعدد خواتین بھی شامل تھیں۔

تقریبا ڈیڑھ سال تک انٹرویوز کیے جانے کے بعد اب مارول اسٹوڈیو کی تلاش مکمل ہوئی اور انہیں خاتون سپر ہیرو فلم کے لیے من پسند خاتون ڈائریکٹر مل گئی۔

ہولی وڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیو کی آںے والی فلم ‘بلیک وڈو’ کو آسٹریلین ڈائریکٹر کیٹ شارٹ لینڈ ڈائریکٹ کریں گی، جنہوں نے اس سے قبل نازی جرمنی کے مظالم پر مبنی ڈرامہ فلم ‘لورے’ کی بھی ہدایت دی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس سے قبل مارول اسٹوڈیو نے گزشتہ ماہ جون میں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر ‘بلیک وڈو’ کی ہدایات 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بیلے’ کی ہدایت کارہ ایما اسانتے، 2017 میں ریلیز ہونے والی کلیسا کی راہباؤں پر مبنی فلم ‘نوویٹیٹ’ یا پھر 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بوائز کانٹ کرائے’ کے ڈائریکٹر کمبرلی پیرس فلم کی ہدایات دیں گے۔

تاہم فائنل مرحلے میں آسٹریلیہ کی خاتون ڈائریکٹر کیٹ شارٹ لینڈ کو فلم کی ہدایت کاری کے لیے نامزد کردیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ مارول اسٹوڈیو کی کامک سپر ہیرو فلم کی ہدایت کاری بھی کوئی خاتون ڈائریکٹر ہی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن فلم میں مرد بنیں گی

فلم میں ‘بلیک وڈو’ کا کردار اسکارلٹ جانسن ہی ادا کریں گی، جو اس سے قبل اسی کردار کو متعدد فلموں میں ادا کر چکی ہیں۔

‘بلیک وڈو’ کا کامک فکشن کردار دراصل ایک روسی جاسوس خاتون کا کردار ہے، جسے سب سے پہلی بار 1964 میں ایک کتاب میں متعارف کرایا گیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس کردار کو سب سے پہلے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آئرن مین’ میں پیش کیا گیا تھا۔

اب تک ‘بلیک وڈو’ کے کردار کو ‘آئرن مین’ سیریز کے علاوہ ‘کیپٹن امریکا’ اور ‘اوینجر’ سیریز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹام کروز اور اسکارلٹ جانسن کے درمیان ’عارضی تعلقات‘؟

تمام فلموں میں اس کردار کو اسکارلٹ جانسن نے ہی نبھایا، اس لیے اب وہی اپنے کردار پر بننے والی اکیلی فلم میں روسی جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘بلیک وڈو’ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

مارول اسٹوڈیو کی جانب سے یہ دوسری خاتون کامک سپر ہیرو فلم ہوگی، اسی اسٹوڈیو کی جانب سے پہلی خاتون کامک سپر ہیرو فلم ‘کیپٹن مارول’ کو آئندہ برس 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024