• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

شائع September 23, 2018
ملائیکا اور ارباز کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی—فوٹو: بائیوگرافیا
ملائیکا اور ارباز کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی—فوٹو: بائیوگرافیا

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا نے طلاق کے ایک سال بعد خاموشی توڑدی اور بتایا ہے کہ طلاق سے قبل ان کی زندگی کیسی تھی۔

44 سالہ ملائیکا اروڑا اور 51 سالہ ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، انہوں نے 19 سال ازدواجی حیثیت میں ایک ساتھ گزارے۔

دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے، دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ برس مئی میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

طلاق کے بعد بھی انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور یہ خبریں آتی رہیں کہ وہ طلاق ہوجانے کےباوجود بہترین دوست ہیں۔

طلاق کو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی طلاق کے اسباب کو بیان کیا ہے۔

لیکن اب پہلی بار ملائیکا اروڑا نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ طلاق سے کچھ دن قبل تک وہ کیا سوچتی تھیں اور طلاق ہوجانے کے چند دن بعد ان کے خیالات کیا تھے۔

ووگ انڈیا کے فیشن ڈائریکٹر اور فیشن ڈیزائنر انیتا شروف کے چیٹ شو ‘فیٹ اپ ود اسٹارز’ میں بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا نے بتایا کہ طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اب وہ ماضی کے مقابلے زیادہ خوش ہیں۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ طلاق ہوجانے سے قبل انہیں لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی اور اب کیا ہوگا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوتا گیا۔

ملائیکا اروڑا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل کو سر عام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ ماضی سے زیادہ خوش ہیں۔

اگرچہ انہوں نے پروگرام میں ارباز خان سے طلاق کے اسباب نہیں بتائے، تاہم انہوں نے بتایا کہ طلاق لینے سے چند دن قبل تک انہیں پریشانی تھی کہ اب آگے کیا ہوگا اور زندگی کیسے گزرے گی، تاہم اب وہ خود کو پہلے سے زیادہ خوش محسوس کرتی ہیں۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑوا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
ارجن کپور اور ملائیکا اروڑوا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

پروگرام کے دوران ملائیکا اروڑا نے اپنے مستقبل اور پیار کے حوالے سے بھی باتیں اور اپنے فلمی کیریئر پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟

ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کے بعد خوش رہنے کی بات ایک ایسے موقع پر کی ہے جب کہ گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے خود سے 11 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے ہیں۔

گزشتہ ماہ اگست میں لیکمے فیشن ویک میں 33 سالہ ارجن کپور اور 44 سالہ ملائیکا اروڑا کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد یہ خبریں گردش کرتی رہی کہ دونوں اداکاروں نے جلد ہی ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

خبریں تھیں کہ اگرچہ پہلے ارجن کپور کے والد اور فلم ساز بونی کپور اپنے بیٹے کے خود سے بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات کے حوالے سے ناراض تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے بھی ان کے تعلقات کو قبول کرتے ہوئے انہیں گرین سگنل دے دیا۔

تاہم اپنے تعلقات اور محبت کے حوالے سے تاحال ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور نے کوئی بیان نہیں دیا۔

ارباز خان کو بھی اٹلی کی ماڈل کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: مڈ ڈے
ارباز خان کو بھی اٹلی کی ماڈل کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: مڈ ڈے

علاوہ ازیں ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر 51 سالہ اداکار ارباز خان کو بھی اٹلی کی 29 سالہ ماڈل جورجیا ایںڈریانی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

ارباز خان اور اٹلی کی ماڈل کے حوالے سے بھی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ جلد ہی وہ اپنے تعلقات کے حوالے سے اہم بیان دیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا نے کچھ دن قبل اپنی خبر میں بتایا تھا کہ ارباز خان نے اٹلی کی ماڈل اور ان کے والد کو بھارت کے دورے کی دعوت دی ہے، امکان ہے کہ ان کی ہندوستان آمد کے موقع پر اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔

تاہم ارباز خان اور جورجیا اینڈریانی نے بھی تاحال اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طلاق کے بعد جہاں ملائیکا اروڑا نے خود سے 11 سال چھوٹے اداکار سے تعلقات استوار کیے ہیں، وہیں ارباز خان نے بھی خود سے 21 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات بنائے ہیں۔

ملائیکا اور اروڑا کا ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ملائیکا اور اروڑا کا ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024