• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

فیس بک کے 30 کروڑ صارفین روزانہ اسٹوریز فیچر استعمال کرنے لگے

شائع September 27, 2018
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے اپنے ایک بڑے مقصد میں آخرکار کامیابی حاصل کرلی ہے اور اپنی حریف اپلیکشن اسنیپ چیٹ کو لگ بھگ کچل کر رکھ دیا ہے۔

جی ہاں فیس بک نے اپنے اسٹوریز فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جو کہ اسنیپ چیٹ کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں۔

نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران فیس بک کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت فیس بک اور میسنجر پر 30 کروڑ صارفین روزانہ اسٹوریز فیچر کو استعمال کررہے ہیں۔

فیس بک کے ریسرچ منیجر لز کینیسکی کے مطابق صارفین میسنجر یا فیس بک پر بھی جو بھی اسٹوری پوسٹ کرتے ہیں، وہ دونوں پلیٹ فارمز پر نظر آتی ہے، تو اسی لیے ہم اسے ایک اسٹوری ہی گنتے ہیں، دو نہیں۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ صارفین میسنجر پر اسٹوریز زیادہ پوسٹ کرتے ہیں یا فیس بک ایپ پر، مگر رواں سال مئی میں اس کا کہنا تھا کہ فیس بک اسٹوریز کے 15 کروڑ ڈیلی صارفین ہیں جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں یہ تعداد 7 کروڑ تھی۔

تو امکان یہ ہے کہ 30 کروڑ میں زیادہ تعداد میسنجر صارفین کی ہوگی، تاہم یہ واضح ہے کہ آخرکار فیس بک نے اپنی مرکزی ایپ میں اسٹوریز کے فیچر کو کامیاب بنادیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر اسنیپ چیٹ نے متعارف کرایا تھا جس کے مجموعی صارفین کی تعداد صرف 18 کروڑ ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز کے فیچر کو 40 کروڑ صارفین روزانہ استعمال کرتے ہیں (یہ اعدادوشمار جون کے ہیں)۔

فیس بک کی جانب سے نئے اعدادوشمار ظاہر کرنے کا مقصد اسٹوریز میں اشتہارات کو متعارف کرانا ہے، تاکہ کمپنی کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024