• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسٹارک اور سڈل نے پاکستان کے سب سے اہم بلے باز کا نام بتا دیا

شائع October 3, 2018 اپ ڈیٹ October 5, 2018

آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو ٹیم کا سب سے اہم بلے باز قرار دیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا کو اس سیریز میں انجری کا شکار جوش ہیزل وڈ کی خدمات حاصل نہیں لیکن ٹیم کے سب سے اہم فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک پاکستانی بلے بازوں کا امتحان لینے کے لیے موجود ہوں گے اور ان کی مدد کے لیے تقریباً 2 سال بعد پیٹر سڈل کو آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے پاس رینکنگ بہتر بنانے کا موقع

دونوں فاسٹ باؤلرز نے پاکستان کے اوپننگ بلے باز اظہر علی کو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو میچ میں فتح کے لیے ان کی وکٹ جلد حاصل کرنا ہو گی۔

مچل اسٹارک نے کہا کہ پاکستان کے پاس معیاری بیٹنگ لائن ہے لیکن مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ نسبتاً ناتجربہ کار ہے لہٰذا اگر ہم اظہر علی جیسے اہم بلے باز کی ابتدا میں ہی وکٹ حاصل کر لیتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی ہمارے خلاف کافی رنز اسکور کر چکے ہیں اور طویل وقت تک بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اگر ہم انہیں جلدی آؤٹ کرکے پاکستانی مڈل آرڈر کو نئی گیند کا سامنا کرنے پر مجبور کرتے ہیں یہ ہمارے لیے بہترین آغاز ہوگا۔

اسٹارک کا یہ کہنا بالکل غلط نہیں کیونکہ اظہر علی اب تک آسٹریلیا کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں 3سنچریوں اور 4نصف سنچریوں کی بدولت تقریباً 70 کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روی شاستری نے ویرات کوہلی کو ایشیا کپ میں آرام دینے کی وجہ بتادی

انہوں نے گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

دوسری جانب پیٹر سڈل نے بھی تجربہ کار بلے باز کو پاکستانی ٹیم کا سب سے اہم بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی کی وکٹ ہمارے لیے سب سے اہم ہو گی کیونکہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی تمام تر ذمے داری انہی پر ہو گی۔

سڈل نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے اور یہ ہمارے اپس انہیں ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کا سب سے نادر موقع ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Oct 03, 2018 04:50pm
Pakistan mein kab khelo gey......

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024