• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

شائع October 23, 2018 اپ ڈیٹ October 24, 2018
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک سال کے وقفے کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کو پہلے ٹی20 میں ٹیم کے سب سے تجربہ کار رکن شعیب ملک کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو اپنے بچے کی ممکنہ پیدائش کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ’کوہلی کبھی کبھی انسان ہی نہیں لگتے‘

ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم کی ایک سال بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شعیب ملک کی غیرموجودگی میں محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم ٹی20 میں اچھی اور خطرناک ہے اور اس میں میچ ونر موجود ہیں مگر مجھے اپنے کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا میر عالمی نمبر ایک بننے والی پہلی پاکستانی باؤلر بن گئیں

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیسٹ سے ٹی20 کرکٹ میں ڈھلنے کے لیے چار دن کا وقت ملا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی جلد فارمیٹس سے خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اچھا پرفارم کریں گے۔

میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان، حسین طلعت، بابر اعظم، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024